کوئٹہ: آل پارٹیز کوارڈینشن کمیٹی کا اجلاس نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل جان محمد بلیدی کے زیر صدارت نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔اجلاس میں سانحہ 8 اگست کو قومی سانحہ اور شہید وکلا کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔آل پارٹیز کوارڈینشن کمیٹی کے زیر اہتمام شہدا 8 اگست کے برسی کے موقع پر تعذیتی ریفرنس پریس کلب کوئٹہ میں منعقد ہوگا۔
اجلاس میں نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر عبدالخالق بلوچ۔صوبائی جنرل سیکرٹری خیر بخش بلوچ۔مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری خیر جان بلوچ۔پیپلزپارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری اقبال شاہ پستونخوا میپ کے رہنما ایم پی اے نصراللہ زیرے،جمعیت علما اسلام کے رہنما مولوی عبدالخالق مری۔
مسلم لیگ ن کے رہنما میر گوہر خان مینگل۔نصیر خان اچکزئی قومی وطن پارٹی کے رہنما سمیع اللہ جلیل بازی سمیت نیشنل پارٹی کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری عبدالصمد بلوچ۔صوبائی ترجمان علی ا حمد لانگو صوبائی ریسرچ سیکرٹری عبید لاشاری اور ضلع کوئٹہ کے سوشل میڈیا سیکرٹری محمود رند نے شرکت کیں۔اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ 8 اگست کو شہید وکلا کی برسی کے موقع پر پریس کلب کو ئٹہ میں 2 بجے تعزیتی ریفرنس منعقد کیا جائے گا۔
اور اسی دن 12 بجے نیشنل پارٹی کے سیکرٹریٹ میں آل پارٹیز کوارڈینشن کمیٹی کا اجلاس ہوگا۔نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل جان بلیدی نے سانحہ 8 اگست کے شہدا کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوے کہا کہ 8 اگست قومی سانحہ ہے۔اس سانحہ سے بلوچستان بہترین مائنڈ اور قانون دانوں سے محروم ہوا۔جس کا غمیازہ بلوچستان کو صدیوں تک برداشت کرنا ہوگا۔جو کہ المیہ ہے۔
آل پارٹیز کوارڈینشن کمیٹی کے رہنماں نے کہا کہ جسٹس قاضی فائز عیسء کی رپورٹ پر عمل درآمد کرکے اصل محرکات کو سامنے لایا جائے۔تاکہ انصاف کے تقاضے مکمل کرنے میں پیش رفت ہو۔قاہدین نے کہا کہ دہشت گردوں نے 8 اگست کو بلوچستان میں جو آگ اور خون کی ہولی کھیلی وہ انتہائی درد ناک اور قربناک ہے۔جس نے بلوچستان کو دانش اور قانون کے حوالے سے بانجھ کردیا۔
یہ ظالمانہ اور جابرانہ دہشت گردی ہے جو کہ ہمیشہ قابل مذمت رہے گا۔رہنماں نے کہا کہ اتحاد اور یکجہتی سے شہید وکلا کو خراج عقیدت پیش کرنے سے ہی دہشت گردانہ عزائم کو خاک میں ملایا جاسکتا ہے۔عوام تعزیتی ریفرنس میں شرکت کرکے قومی فرائض نبھائے۔