کوئٹہ: حکومت بلوچستان اور انجینئرز گرینڈ الائنس بلوچستان کے درمیان مذاکرات کامیاب انجینئرز گرینڈ الائنس بلوچستان نے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔
مطالبات حل کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دی گئی جس کی نوٹیفیکیشن جاری کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی سردار بابر خان موسیٰ خیل اور صوبائی وزیر زراعت انجینئرزمرک خان اچکزئی سے انجینئرز گرینڈ الاینس بلوچستان کے عہدیداروں نے ملاقات کی اور ملاقات میں تمام مسائل پر تفصیلی غور کیا گیا جس کے بعد انجینئرز ایسوسی ایشن اور حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے حکومتی وفد نے یقین دہانی کرائی اس بات پر یقین کیا۔
کہ حکومتی کمیٹی و انجینئرز کی کمیٹی مل کر بلوچستان کے انجینئرز کے تمام مسائل مل کر حل کریں گے اور یہ عمل بلوچستان کے انجینئرز و حکومت کے درمیان بہتری کا اہم پیش رفت ہوگا. انجینئرز گرینڈ الائنس بلوچستان کے نمائندوں نے حکومت و اتحادی وزرا کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے جو وعدہ کیا امید ہے وہ اس سے بڑھ کر اس صوبے کے انجینئرز کے بیروزگاری‘ ٹیکنیکل الانس‘سروس سٹرکچراور تمام تر مطالبات کے حل کے ساتھ ساتھ تمام بنیادی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گا۔
انجینئرز گرینڈ الاینس بلوچستان ترقی پسند وزیر اعلیٰ جام کمال خان کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے انجینئرز کے مطالبات کو ترجیح دی اور ان کے حل کیلیے کمیٹی تشکیل دی حکومت کے اتحادی انجینئر زمرک اچکزئی اور سردار بابر موسی خیل کی کاوشوں سے انجینیرز نے غیر مشروط طور پر اپنا احتجاج ختم کر دیا ہے اس سلسلے میں ہم تمام انجینئرنگ کمیونٹی کا شکریہ ادا کرتے ہے جنہوں نے اس احتجاج میں ہمارا ساتھ دیا۔