|

وقتِ اشاعت :   May 27 – 2014

کراچی: پولیس نے پیر کے روز ایک سات سالہ طالبہ کے ساتھ اسکول میں ریپ کے الزام میں ٹیچر کو گرفتار کرلیا۔ وقفے کے دوران ٹیچر نے مبینہ طور پر میمن گوٹھ میں واقع گورنمٹ اسکول کے ٹوائلٹ میں کلاس تھری کی طالبہ کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے بچی کے والد کی شکایت پر ملزم کے خلاف ریپ کی ایف آئی آر درج کرلی ہے۔ دوسری جانب شاہ فیصل کالونی میں ایک شخص کو اپنی 13 سالہ کزن کا ریپ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق لڑکی گھر میں اکیلی تھی جہاں اس کے کزن نے اسے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا۔ ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی۔