کوئٹہ: ینگ ڈاکٹرز ایسو سی ایشن بلوچستان کے صوبائی ترجمان ڈاکٹر رحیم خان کے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق حکومت کودیا گیا 24گھنٹے کا الٹی میٹم ختم ہوچکا ہے مگر نا اہل حکومت کی جانب سے تا حال کسی قسم کی پیش رفت کا نہ ہونا نا اہل حکومت کی غیر سنجیدگی ظاہر کرتی ہے لہٰذا ینگ ڈاکٹرز کی ایگزیکٹیو باڈی کے فیصلے کے کل سے جنرل آپریشن تھیٹرز سے بھی بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہیں۔
ینگ ڈاکٹرز ایسو سی ایشن بلوچستان کے ترجمان نے کہا کہ نا اہل حکومت اپنی نا اہلی پر پردہ ڈالنے کیلئے اور ڈاکٹروں کے جائز مطالبات حل کرنے کیبجائے ینگ ڈاکٹرز ہر بے بنیادالزامات پر اتر آئی ہے بغیر کسی ثبوت کے ینگ ڈاکٹرز پر دوہری نوکریوں کے الزامات کی شدیدالفاظ میں مزاکرات کرتے ہیں۔
اس قسم کے بے بنیاد الزامات سے نااہل حکومت کی جانب سے پیدا کردہ شعبہ صحت کوتباہی کو نہیں چھپا یا جاسکتتا ترجمان نے مزید کہا کہ ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج مطالبات کی منظوری تک بر قرار رہے گا اس قسم کے بے بنیاد الزامات سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہونگے لہٰذا حکمران ہوش کے ناخن لے اور ڈداکٹروں کی سیکورٹی اور دیگر تسلیم شدہ مطالبات پرسنجیدگی کا مظاہرہ کریں۔