|

وقتِ اشاعت :   August 29 – 2019

کوئٹہ: صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ میر عمر خان جمالی نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ کی جانب سے سی پیک اتھارٹی بنانے کا فیصلہ خوش آئند ہے اس میں بلوچستان کو نمائندگی دیتے ہوئے ٹرانسپورٹ محکمے کو شامل کیا جائے تاکہ اس کے ثمرات پورے بلوچستان کو مل سکے۔

وہ گزشتہ سول سیکرٹریٹ میں صحافیوں سے بات چیت کررہے تھے، انہوں نے کہاکہ ماضی میں سی پیک کے حوالے سے بلوچستان کو نظر انداز کیا گیابلکہ محکمہ ٹرانسپورٹ کو محروم رکھ صو بے کی احساس محرومی میں مزید اضا فہ کیا گیا انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم پاکستان عمران خان کی صدارت میں وفاقی کابینہ کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں سی پیک میں بلو چستان کے منصو بوں پر بھی بحث کی گئی ہم وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کرتے ہیں۔

کہ ان منصوبوں میں بلوچستان کو مکمل نمائندگی دیتے ہوئے صوبے کے ٹرانسپورٹ محکمے کو شامل کیا جائے تاکہ ان کے ثمرات عوام تک پہنچ سکے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ ماضی میں سی پیک کے حوالے سے جتنے اسکیمات جاری کیے گئے ہیں۔

ان میں بلوچستان اور خاص کر ٹرانسپورٹ محکمے کو نظر انداز کیاگیا یہی وجہ ہے کہ سی پیک سے بلوچستان ترقی نہیں کرسکے موجودہ حکومت بلوچستان کی ترقی پر توجہ دی ہے آج بھی اگر بلوچستان کو نظر انداز کیا تو پھر کبھی بھی بلوچستان ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہوسکتا ہے۔