|

وقتِ اشاعت :   September 1 – 2019

تربت: کمشنر مکران کیپٹن ریٹائر محمد طارق زہری نے مقامی کھجور ایجنٹوں اور زمینداروں کی مشترکہ میٹنگ کل طلب کر لی جس میں کھجوروں کی مختلف اقسام کے مناسب ریٹ کمشنر مکران کی موجودگی میں مقرر کئے جائیں گے گلزار ویلفیئر سوسائٹی گوکدان کے چیئرمین سعید جان گلزار کی سربراہی میں کیچ کے زمینداروں نے کمشنر مکران سے ملاقات کی ملاقات میں زمینداروں نے کمشنر مکران کو کھجور ریٹ پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا۔

کہ سندھ سے تعلق رکھنے والی کھجور کمپنیاں مقامی ایجنٹوں کے ذریعے من پسند ریٹ مقرر کر کے ہزاروں ٹن کھجور اٹھاتے ہیں جو کہ ہم زمینداروں کے ساتھ نا انصافی کے مترادف ہے جس سے ہمارا خرچہ ہی نہیں نکل پاتا ہمیں فائدہ کے بجائے نقصان اٹھانا پڑتا ہے پچھلے سال بیگم جنگی کھجور کی ریٹ1500 روپے مقرر تھی جو اس دفعہ کم ہو کر 1000 روپے مقرر کر دی گئی ہے۔

ہر سال ریٹ بڑھانے کے بجائے کم جا رہی ہے جس پر کمشنر مکران نے کہا کہ میں اس دفعہ کیچ کے زمینداروں کے ساتھ نا انصافی نہیں ہونے دونگا سندھ میں بیٹے کھجور کمپنیاں مالکان اپنی مطلب کاریٹ فکس کر کے مقامی ایجنٹوں کے ذریعے سستے داموں کھجور اٹھاٹے ہیں جو کہ زمینداروں کے ساتھ واقعی میں ظلم اور ناانصافی کے مترادف ہے لہذا اس دفعہ ہم خود نگرانی کریں گے کلی مقامی ایجنٹوں کی میٹنگ بلا کر مناسب ریٹ مقرر کریں گے وگرنہ اس دفعہ سستے داموں کھجور اٹھانے نہیں دیں گے