قلات: قلات میں مہنگائی کاطوفان امڈ آیا سبزی اور دال کھانا بھی غریب عوام کی پہنچ سے دور ہو گئی قلات میں سبزیوں کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ سے عوام میں تشویش کی لہڑ دوڑ گئی ہیں۔
تفصیلا ت کے مطابق قلات میں سبزیوں اور دالوں کی قیمتوں میں زبردست اضافہ ہو گیا ہے قلات میں مٹر 180 روپے فی کلو کریلا120روپے فی کلو بنڈی 120روپے کلو آلو 60روپے کا ہو گیا ہیں اور اسی حساب سے دالوں کی قیمتوں میں بھی ہوشرباء اضافہ ہو گیا ہیں بڑھتے ہوئے اشیاء خوردنوش کی قیمتیں شہریوں کی چیخیں نکال دی ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ غریب گوشت تو خرید نہیں سکتی ہے۔
دالوں اور سبزیوں پر مشکلوں سے اپنا گزارہ کررہے تھے مگر اب تو سبزیوں کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے ہیں جو کہ غریب عوام کی پہنچ سے دور ہو گئے ہیں انہوں نے کہا کہ ایک جانب موجودہ حکومت نے ٹیکسوں کی شکل میں غریب عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہی ہیں تو دوسری جانب تاجروں نے بھی اس بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے شروع کر دیئے ہیں انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے مہنگائیکا سونامی برپا کردیا ہے جو کہ حکومتی نااہلی اور نالائقی کا ثبوت ہے۔