کراچی: لیاری عوامی محاذکے ایک وفد نے آرگنائزنگ سیکریٹری عبدالخالق زدران کی قیادت میں لیاری سے منتخب صوبائی اسمبلی عبدالرشید سے انکے دفتر بہار کالونی لیاری میں ملاقات کی وفد میں ڈاکٹر اصغر دشتی، کامریڈ واحد بلوچ، زاہد بارکزئی، جاوید میمن، ساجد بلیدی، کریم بخش بلوچ، اصغر لاسی، فرید مراد، شکور بلوچ، محمد حسین اور رسول بخش بلوچ شریک تھے۔
ملاقات میں لیاری کے مختلف مسائل پر گفتگو کی گئی جن میں سر فہرست بلڈر مافیا کی مختلف سیاسی و بااثر شخصیات کی ملی بھگت سے لیاری میں غیر قانونی تعمیرات، پانی، بجلی، گیس و سیوریج کے مسائل لیاری کے گورنمنٹ اسکولوں میں فرنیچر، سائنسی آلات اساتذہ کی کمی۔
لیاری جنرل اسپتال سمیت دیگر ہسپتالوں میں ادویات اور ڈاکٹروں کی کمی اور لیاری جنرل اسپتال میں ایمرجنسی کی حالت پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔اس موقع پرممبر صوبائی اسمبلی سید عبدالرشید نے لیاری عوامی محاز کے وفد کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔