تربت: مکران میں بجلی کی ابتر صورتحال پرکمشنر مکران طارق زہری کا کیسکوچیف سے اہم ملاقات،ملاقات میں کمشنر مکران نے کیسکو چیف کو مکران میں بجلی کی غیر تسلی بخش صورتحال اور عوام میں پائی جانے والی تشویش سے آگاہی فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ مکران کے عوام کو بجلی کی ٹرپنگ اور زیادہ لوڈشیڈنگ کا سامنا ہے جس سے عوام ذہنی کوفت میں مبتلا ہوچکے ہیں۔
غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور بار بار بجلی کی ٹرپنگ کی وجہ سے عوام کے قیمتی الیکٹرک آلات کو نقصان پہنچ رہاہے چونکہ مکران کے اضلاع تربت اور گوادر گرم علاقے ہیں جہاں پر لوگ گرمی کی شدت کو برداشت کرنے کے ساتھ ساتھ انکو پانی کی قلت کا بھی سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
جبکہ ذراعت کا شعبہ بھی متاثر ہے انھوں نے کہا کہ بجلی کے مسلے کو لیکر مکران کے علاقوں میں عوام آئے روز سراپا احتجاج ہیں جس سے کسی بھی وقت امن و امان کا مسلہ پیش آسکتا ہے اس سنگین مسلے کو حل کرنے کیلئے مکران میں بجلی کے نظام کو درست کیا جائے کیسکو چیف نے کمشنر مکران طارق زہری کو یقین دہانی کرائی کہ وہ مکران میں بجلی کے نظام کو درست کرنے کی حتیٰ الوسع کوشش کریں گے۔