خضدار: چیف سیکریٹری بلوچستان کیپٹن ریٹائرڈ فضیل اصغر نے کہا ہے کہ بڑے پراجیکٹس کی ترجیحی بنیادوں پر پلان مرتب کرنے سے صوبے کی تعمیر و ترقی بہتر انداز میں ہوسکے گی۔
خضدار کی اہمیت اس لیئے بھی زیادہ ہے کہ یہ ضلع سی پیک کے لئے بطور گزرگاہ ثابت ہوگا، ماسٹرپلان کے تحت یہاں منصوبوں کی تشکیل اورآنے والے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، آفیسرز گورنمنٹ نمائندے ہیں وہ ایسے پی سی ون تیار کریں کہ جس سے عوام کے بنیادی مسائل کا احاطہ کیا جاسکے، اضلا ع کی خوبصورتی ممکن ہو،اعلیٰ تعلیمی اداروں کے قیام سے ہمارا مستقبل وابستہ ہے۔
ان اداروں کی معیاری تعمیر اور مقررہ وقت پر تکمیل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، شعبہ تعلیم میں کوالٹی پر خصوصی توجہ دی جائے، تعلیمی اداروں کی معیار و میرٹ اس حد تک بہتر بنایا جائے کہ جنہیں بطور مثال پیش کیا جاسکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز دورہ خضدار کے موقع پر مختلف منصوبوں جن میں شہید سکندر زہری یونیورسٹی خضدار،ریجنل ٹریننگ سینٹر لیویز خضدار،ٹراما سینٹر خضدار،ڈیجیٹل لائبریری،اور کمشنر کملیکس کے معائنے کے موقع پر کیا۔
اس موقع پر کمشنر قلات ڈویژن حافظ طاہر کے علاوہ ڈپٹی کمشنر خضدار ریٹائرڈ میجر محمد الیاس کبزئی،ڈپٹی انسپیکٹر جنرل پولیس قلات رینج خضدار آغا محمد یوسف،پراجیکٹ ڈائریکٹر سکندر شہید یونیورسٹی کے پراجیکٹ ڈائریکٹر رحمت اللہ زہری،لیاقت موسیانی نے منصوبوں سے متعلق بریفنگ دی۔
چیف سیکریٹری بلوچستان نے اس موقع پر کہا کہ تمام منصوبے قومی اہمیت کے منصوبے ہیں ان منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل کو یقینی بنانے کے لیئے متعلقہ محکموں کے ذمہ داران اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دیں پراجیکٹ ڈائریکٹر سکندر یونیورسٹی رحمت اللہ زہری نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے پر اب تک دو ارب چراسی کروڑ روپے کی لاگت سے ایڈ منسٹریشن بلاک،اکیڈمک بلاک،بوائز اور گرلز ہاسٹل،آفیسرز اور اکیڈمک اسٹاف کے لیئے رہائشی بنگلوز تکمیل کے مراحل میں ہیں ریجنل لیویز ٹریننگ سینٹر خضدار میں جاری ترقیاتی اسکیموں کے حوالے چیف سیکریٹری کو بتایا گیا کہ یہاں صوبے کے مختلف علاقوں سے لیوز کے جوان تربیت حاصل کرنے آتے ہیں اس سینٹر کو جدید تربیت گاہ بنانے کے لیئے ہر ممکن اقدامات کیئے جا رہے ہیں۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر قلات ڈویژن شہک بلوچ، ڈپٹی کمشنر شہید سکندر آباد قیصر ناصر، ڈپٹی کمشنر آواران حسن جان بلوچ،اے سی آر ریونیو قلات ڈویژن انجینئر عائشہ زہری، ڈویژنل ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ عبدالقیوم عمرانی، ایس ای سی اینڈ ڈبلیو شفیع محمد مینگل، ایکسیئن سی اینڈ ڈبلیو محمد رحیم بنگلزئی، ایکسیئن سی اینڈ ڈبلیو محمد فاروق مینگل، بعد ازاں چیف سیکریٹری نے زیر تعمیر خضدار ٹراما سینٹر کا بھی معائنہ کیا۔
جہاں پر ڈپٹی کمشنر خضدا ر میجر محمد الیاس کبزئی نے ٹراما سینٹر کے سلسلے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اب تک ٹراما سینٹر کی تعمیر پر اب تک ایک کروڑ بیس لاکھ روپے سے زائد کی لاگت آئی ہے اور یہ منصوبہ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے انہوں نے زیر تعمیر ڈیجیٹل لائبریری اور کمشنر کمپلیکس میں جاری ترقیاتی اسکیموں کا بھی معائنہ کیا انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ان اسکیموں کو معیاری اور بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لیئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں۔
بعدازاں کمشنر قلات ڈویژن حافظ طاہر نے چیف سیکریٹری بلوچستان کو قلات ڈویژن کی مجموعی امن و امان اور ترقیاتی اسکیموں کے باری میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت وزیر اعلی ترقیاتی پیکج اور پی ایس ڈی کے تحت تعلیم،آبنوشی،آبپاشی،مواصلات،صحت اور دیگر شعبوں میں مختلف اسکیموں پر کام تیزی سے جاری ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ قلات ڈویژن میں بے شمار سیاحتی مقامات ہیں اگر حکومت وسائل فراہم کرے تو ان سیاحتی مقامات کو مزید بہتر بناکر اندرون صوبہ اور ملکی سطح پر متعارف کیا جا سکتا ہے اجلاس میں شریک مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے اپنے اپنے اضلاع میں درپیش مسائل سے چیف سیکریٹری کو آگاہ کیا جس پر چیف سیکریٹری نے انہیں یقین دلایا کہ ان کے مسائل حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائیگی۔