|

وقتِ اشاعت :   June 4 – 2014

کوئٹہ(اسپورٹس رپورٹر )اسٹریٹ چلڈرن 14 رکنی فٹبال ٹیم دو روزہ دورے پر صوبائی دارالحکومت کوئٹہ پہنچ گئی کوئٹہ ایئر پورٹ پر نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی ہینڈری مسیح سیکرٹری کھیل و ثقافت حافظ عبدالباسط ڈائریکٹر سپورٹس نذر محمد بلوچ سمیت بلوچستان سپورٹس بورڈ طلباء نے ٹیم کا پرتپاک استقبال کیا ۔کوئٹہ پہنچنے کے بعد پاکستان اسٹریٹ چلڈرن اور بلوچستان اسٹریٹ چلڈرن کے درمیان میچ کھیل گیا جوکہ دونوں ٹیمیں مقررہ وقت تک ایک ایک گول سے برابر رہی جس کے بعد میچ کا فیصلہ پینلٹی ککس پر ہوا جس میں پاکستان اسٹریٹ چلڈرن نے پاکستان کو شکست دیدی ۔میچ کے مہمان خاص وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک تھے میچ کے بعد وزیراعلیٰ اور کمانڈر سدرن کمانڈ ناصر جنجوعہ کھلاڑیوں کو شیلڈ دئیے اس موقع پر بلوچستان اسپورٹس کے ڈائریکٹر نذر محمد بلوچ بھی موجود تھے ۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے موسیٰ اسٹیڈیم میں پاکستان چائلڈ اسٹریٹ فٹبال کلب اور بلوچستان فٹبال کلب کے درمیان نمائشی میچ کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ پاکستان ا سٹریٹ فٹبال کلب کی میزبانی ہمارے لیے باعث افتخار ہے، موجودہ صوبائی حکومت نوجوانوں اور خواتین کی ترقی ،انہیں ہر ممکن سہولیات اور مواقعوں کی فراہمی پر یقین رکھتی ہے ، موجودہ دور علم و آگہی کا ہے ہماری کوشش ہے کہ ہم اپنے نوجوانوں کو وہ تمام ترسہولیات فراہم کریں گے جن کے وہ حقدار ہیں، انہوں نے کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر جنجوعہ کے تعاون کا بھی شکریہ ادا کیا، وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر پاکستان چائلڈ فٹبال کلب کے لیے 10لاکھ روپے، بلوچستان فٹبال کلب کیلئے 5لاکھ روپے اور تقریب میں شاندار جمناسٹک کا مظاہرہ پیش کرنے والوں کے لیے 2لاکھ روپے کا اعلان کیا۔ اسٹریٹ چلڈرن فٹبال ٹیم نے گذشتہ ماہ برازیل میں اسٹریٹ چلڈرن ورلڈ فٹبال ٹورنامنٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کرکے پاکستان کا نام روشن کیا تھا وطن واپسی پر بلوچستان حکومت نے ٹیم کو بلوچستان آنے کی دعوت دی منگل کو اسٹریٹ چلڈرن فٹبال کی آفیشل سمیت 14 رکنی ٹیم کراچی سے بذریعہ طیارہ کوئٹہ پہنچی جہاں پر ان کا استقبال کیا گیا منگل کی سہ پہر ساڑھے 4 بجے موسیٰ اسٹیڈیم میں دوستانہ میچ کھیلے گی اور رات وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ ان کے اعزاز میں عشایئے دینگے جبکہ آج بدھ کو بلوچستان سپورٹس بورڈ ٹیم کو ظہرانہ دے گی جس کے بعد وہ واپس کراچی روانہ ہوگی اسٹریٹ چلڈرن فٹبال ٹیم کو بلوچستان میں بلانے کا مقصد بلوچستان کے نوجوانوں میں کھیلوں کی سرگرمیوں میں شعور اجاگر کرنا اور ان کی توجہ کھیلوں کی جانب مبذول کرانا ہے ٹیم میں کوئٹہ کا نوجوان فیضان فیاض بھی موجود ہے جس نے برازیل میں ہونیوالے اسٹریٹ چلڈرن ورلڈ فٹبال ٹورنامنٹ میں حصہ لیکر پاکستان سمیت بلوچستان کا نام روشن کیا اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی ہینڈری مسیح بلوچ اسٹریٹ چلڈرن فٹبال ٹیم کے آفیشل شہریار اور کھلاڑی فیاض فیضان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ اسٹریٹ چلڈرن فٹبال ٹیم نے برازیل میں ہونیوالے ورلڈ فٹبال ٹورنامنٹ میں شرکت کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی جو کہ پاکستان کیلئے ایک اعزاز ہے ٹیم نے بہتر کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کا نام روشن کیا جس ہمیشہ یاد رکھا جائیگا انہوں نے کہاکہ نوجوان ہی ملک اور قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں اگر انہیں سہولیات فراہم کی جائیں تو کوئی وجہ نہیں کہ وہ زندگی کے ہر شعبے میں اپنا موثر کردار ادا کرسکتے ہیں اور کھیلوں کو میدانوں کو آباد کرکے نوجوانوں کو بری سوسائٹی اور سماجی برائیوں سے روکا جاسکتا کیونکہ کھلاڑی ہی ملک کے اصلی سفیر ہوتے ہیں جو کسی بھی ملک میں کھیلوں میں حصہ لیکر اپنے ملک کی نمائندگی کرتے ہیں۔