آواران : کمشنر قلات ڈویژ ن حافظ طاہر نے دورہ ضلع آواران کے دوسرے روز ڈپٹی کمشنر آوارن حسین جان بلوچ و دیگرمتعلقہ آفیسران کے ہمراہ مختلف ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا۔
ایس ای بی اینڈ آر فیض محسن بلوچ ڈویژنل ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ عبدالقیوم عمرانی ایکسیئن ایری گیشن شیر احمد بلوچ اسسٹنٹ ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی قلات ڈویژن محمد صادق نوتانی نے ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بریفنگ دی اور درپیش مسائل و مشکلات سے آگاہ کیا۔
اس موقع پر ایس پی آواران اللہ بخش بلوچ ایکسیئن سی اینڈ ڈبلیوذاکر حسین ایکسیئن پی ایچ ای ظفر بلوچ ایکسیئن بی اینڈ آر اسدللہ بلوچ سپرنڈنٹ ترقیات قلات ڈویژن عبدالحفیظ جتک تحصیلدار آوارن سعید احمد شاہوانی و دیگر ان کے ہمراہ تھے۔
کمشنر قلات ڈویژن کہا کہ ترقیاتی منصوبے بنیادی طور پر عوام کی خوشحالی کے لئے ہوتے ہیں اور عوام کو خوشحالی اس وقت ملے گی جب یہ منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچ جائیں مگر یہاں معاملہ اس کے برعکس ہے ترقیاتی منصوبے کاغذوں میں تو بہت اچھے نظر آ رہے ہیں مگر زمینی حقائق اس کے برعکس ہے۔
ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کرنے والے آفسرا ن دفاتر میں بیٹھ کر نگرانی نہ کریں بلکہ خود جا کرمنصوبوں کا معائینہ کریں اور معیار کا بھی خیال رکھیں اس حوالے سے وزیر اعلیٰ بلوچستان اور چیف سیکرٹری بلوچستان کے سخت ہدایات ہیں کہ ترقیاتی منصوبوں کو ٹینڈر کے مطابق مقررہ وقت میں مکمل اور شیڈول و کام کے مطابق ٹھیکیداروں کوادائیگیاں کیا کریں۔
شیڈول کے برعکس ادائیگیوں کی اجازت نہیں اور ایسا کرنے والے اپنے عمل کے خود زمہ دار ہونگے ترقیاتی منصوبوں کا رقم عوام کی امانت ہوتے ہیں یہ ضروری ہے کہ حکومت عوام کی خوشحالی کے لئے جو منصوبے تشکیل دیتی ہے وہ مکمل دیانتداری اور معیار کے مطابق پایہ تکمیل تک پہنچائی جائے تھا کہ عوام بہتر طریقے سے ان منصوبوں سے مستفید ہو سکیں۔
کمشنر قلات ڈویژن نے مزید کہا کہ ترقیاتی اسکیمات کا دورہ وزیر اعلیٰ بلوچستان اور چیف سیکرٹری بلوچستان کے ہدایات پر پورے ڈویژن کے تمام اضلاع کے دورے کئے جا رہے ہیں اور ان اسکیمات کی مکمل تفصیل چیف سیکرٹری اور وزیر اعلیٰ بلوچستان کو ارسال کیا جائے گا۔
قانون کے برخلاف ٹھیکیداروں کو اضافی پیمنٹ کرنے سمیت پوری صورتحال سے آگاہ کرنے کے ساتھ جس نے بھی غیر زمہ داری کا مظاہرہ کیا اس کے خلاف محکمانہ کروائی بھی کی جائے گی کیونکہ وزیر اعلیٰ بلوچستان اور چیف سیکرٹری بلوچستان کا یہ ترقیاتی ویژن ہے کہ تمام منصوبے وقت پر مکمل اور معیاری ہوں۔