کوئٹہ: ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹرضیاء الرحمن قریشی نے کہا ہے کہ سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی میں میرٹ کے برخلاف ہونے والی تعیناتیوں کا نوٹس لیا جائے۔
، تعینات ہونے والیوں کی اکثریت مطلوبہ تعلیمی قابلیت پرپورانہیں اترتے،جمعرات کے روزکوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹرضیاء الرحمن قریشی نے مزید کہا کہ سرداربہادرخان یونیورسٹی میں ”بی پی ایس 18تا19 کے مختلف عہدوں پر تعیناتیوں کیلئے دستاویزات جمع کرائے اورمطلوبہ قابلیت کے معیارپرپورااترنے کے باوجود انہیں تعینات نہیں کیاگیا۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ ایچ ای سی کے قوانین کو نظراندازکرکے جامعہ بلوچستان کے وائس چانسلرکے قریبی رشتہ داروں کومیرٹ کے برعکس اعلیٰ عہدوں پرتعینات کیاجاتاہے۔
انہوں نے الزام عائد کی کہ جو وی سی کے غیرقانونی معاملات میں کی حمایت نہ کرنے والے ملازمین کی مراعات اورترقی کاعمل روک کرانہیں ذہنی اذیت دی جاتی ہے،انہوں نے دعویٰ کیا کہ حالیہ بھرتیوں میں ایس بی کے وومن یونیورسٹی میں میرٹ کے برخلاف ایسے افراد کو تعینات کیا گیا ہے جو کہ مطلوبہ تعلیمی قابلیت پرپورانہیں اترتے ہیں،انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان ودیگر حکام سے مطالبہ کیاکہ معاملے کانوٹس لیکر انہیں انصاف فراہم کیاجائے۔