ڈیرہ مراد جمالی : سابق وزیراعلی بلوچستان کے خصوصی پیکج پچاس کروڑ روپے کی لاگت سے ڈیرہ مراد جمالی شہر میں تعمیر ہونے والی اسکمیات دو سال گزرنے کے باوجود ٹھیکدار مکمل نہ کرسکا آفیسروں سے ملی بھگت کرکے کروڑوں روپے فنڈز بھی وصول کر لیئے گئے۔
چلڈرن پارک کے جھولے شرقی سیوریج نالہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار سرکٹ ہاؤس سی ایم پیکج کے پروجیکٹ ڈائریکٹر کمشنر روڈ کی اسڑیٹ لائٹس کیلئے بجلی کا ٹرانسفارمر نصب نہ ہو سکا شہر میں اجالوں کے بجائے اندھیرے کے ڈھیرے کروڑوں روپے کا ضیائع وزیراعظم کی عوامی شکایات سٹیزن پورٹال میں عوام شکایات کرنے پر مجبور ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلی بلوچستان نے ڈویژنل اور ضلعی ہیڈ کوارٹر کی خوبصورتی کیلئے پچاس کروڑروپے کے فنڈز جاری کیئے تھے جس کی روشنی میں ڈیرہ مراد جمالی شہر میں مختلف منصوبے شروع کیئے گئے تھے لیکن دوسال گزرنے کے باوجود مقامی ٹھیکدار کی جانب سے چلڈرن پارک میں غیر معیاری جھولے لگائے شرقی ڈیرہ مراد جمالی کے سیوریج نالہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے سے سیوریج کا پانی گھروں سڑکوں میں داخل ہونے سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ اب تک سرکٹ ہاؤس فٹبال اسٹیڈیم اور سی ایم پیکج کے پروجیکٹ ڈائریکٹر کمشنر روڈ کی اسڑیٹ لائٹس کیلئے بجلی کا ٹرانسفارمر نصب نہیں کیا گیا ہے۔
جس سے حکومت بلوچستان کے کروڑوں روپے کے فنڈز ضیائع ہو رہے ہیں شہر گندگی کا ڈھیر بننے کے ساتھ ساتھ اندھیروں میں ڈوبا ہوا ہے سی ایم پیکج کے پروجیکٹ ڈائر یکٹر کی عدم توجہی کی وجہ سے عوام مجبورا وزیراعظم کی عوامی شکایات کی ویب سائٹ سٹیزن پورٹال میں عوام شکایات کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔