کوئٹہ: وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی و صوبائی پارلیمانی لیڈر بلوچستان اسمبلی سردار یار محمد رند نے ڈھاڈر گریڈ اسٹیشن کے لئے کیسکو کو بلا معاوضہ زمین دینے کا اعلان کیا ہے ڈھاڈر گریڈ اسٹیشن کے باقاعدہ کام کا آغاز اگلے ہفتے سے شروع ہوجائے گا۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی وزیر اعظم پاکستان سردار یار محمد رند کو گزشتہ روز چیف ایگزیگٹو کیسکو اور ادارے کے اعلی افسران نے کیسکو ہیڈ کوارٹر میں بریفنگ دی بریفنگ میں بلوچستان میں موجودہ بجلی کی صورتحال اور لوڈ شیڈنگ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیامعاون خصوصی وزیر اعظم پاکستان سردار یار محمد رند نے صوبے میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کی۔
واضح ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ صوبے کے کسی بھی علاقے میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نہیں ہونی چاہیے صوبے کے عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے انہوں نے کہا کہ کیسکو کے عملے کی ناہلی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی بلوچستان کی ملازمتوں میں مقامی نوجوانوں کو ترجیح دی جائے اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر ڈاکٹر منیر بلوچ، صوبائی رہنما بابر یوسفزئی بھی موجود تھے۔