حب: نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور مرکزی قائد میر حاصل خان بزنجو نے حب میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہوچکا ہے۔
مہنگائی، بیروزگاری میں اضافے نے عوام کا جینا حرام کردیا ہے ملک شدید معاشی بحران میں گر چکا ہے اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنا کر نیب کے جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات میں جیلوں میں ڈال دیا گیا ہے،نیشنل پارٹی اے پی سی کے فیصلوں کا پابند ہے حکومت کے خلاف جو بھی فیصلہ اے پی سی کرئے گا اس پر عمل کریں گئے جمعیت علماء اسلام کے قیادت کے خدشات اور باتیں درست ہیں یہ حکومت مزید عوام پر مسلط رہا تو ملک دیوالیہ ہوجائے گا۔
حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے پارلیمنٹ کا وقار مجروح ہوتا جارہا ہے پارلیمنٹ کو بے توقیر کر کے جمہوریت کے خلاف سازشیں کی جارہی ہیں نیشنل پارٹی ملک میں قانون کی حکمرانی، جمہوریت کے استحکام اور پارلیمنٹ کی بالادستی پر کوئی کمپرومائز نہیں کرئے گی انھوں نے کہا کہ بلوچستان میں حکومت نام کی کوئی شے اس وقت موجود ہی نہیں ہے نیشنل کوسٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا قیام صوبائی خودمختاری میں برائے راست مداخلت اور آئین پاکستان کی خلاف ورزی ہے۔
کوسٹل اور اس کے ملحقہ 12 کلومیٹر صوبائی تصروف میں آتا ہے وفاق صوبوں کے معاملات میں مداخلت بند کرئے بلوچستان کے ساحل اور وسائل پر بلوچستان کے عوام کا ہے اور اسلام آباد اپنی روئیے اور سوچ میں تبدیلی لائے ساحل بلوچستان کو کسی صورت بھی اسلام آباد کے زیرانتظام لانے کے خلاف شدید احتجاج کریں گئے اجلاس میں رہنماوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ پارٹی کو مزید فعال بنائیں۔
انھوں نے لسبیلہ پارٹی کی کارکردگی کو اطمنان بخش قرار دیا اجلاس میں اس موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر رجب علی رند بی ایس او(پجار) کے مرکزی چیئرمین عمران بلوچ نیشنل پارٹی کے صوبائی رہنما خورشید رند ضلعی صدر عبدالغنی رند بزرگ رہنما حاجی وزیر خان رند ضلعی جنرل سکریٹری کامریڈ سلیم بلوچ نائب صدر عثمان کوہ بلوچ لیبر سکریٹری واجہ عبدالغنی رند سابق ایم پی اے گھنشام داس۔
مدوانی تحصیل حب کے صدر روشن جتوئی جنرل سکریٹری جان محمد پلال مٹھل فقیر ظفراللہ ڈومکی بی ایس او(پجار) بلوچستان وحدت کے صدر حنیف بلوچ مرکزی کمیٹی کے ممبر وقار بلوچ نیشنل پارٹی گڈانی کے صدر جان محمد وندر کے صدر ابوبکر بلوچ محمد امین رونجھہ الہی بخش بلوچ اوتھل کے محمد بخش خاصخیلی رمضان شاھین بیلہ کے جہانگیر رونجھہ شاہد بلوچ و دیگر رہنما و کارکنان بھی موجود ہے۔