|

وقتِ اشاعت :   June 7 – 2014

کراچی : ہفتہ کو گردش کرنے والی افواہوں کے مطابق پاکستان کے سابق فاسٹ باؤلر اور راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اختر کی شادی طے پا گئی ہے۔ ڈان نیوز کا کہنا ہے کہ انتالیس سالہ شعیب اختر ہری پور کے ایک تاجر کی 17سالہ بیٹی سے شادی کریں گے۔ رپورٹ کے مطابق شعیب اختر اور لڑکی کے اہل خانہ کے درمیان گزشتہ سال حج کے دوران شناسائی ہوئی ، جو اب رشتہ داری میں بدلنے جا رہی ہے۔ ایک مقامی اخبار میں شائع ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شعیب اختر بارہ جون کو راولپنڈی جائیں گےاور رواں مہینے کے آخر تک ان کی شادی کا بھی امکان ہے۔ اخباری رپورٹ میں ان کے خا ندانی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ شعیب اختر کی ہونے والی بیگم کو بھی کرکٹ میں تھوڑی بہت دلچسپی ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ شادی کی تقریبات 19سے 22 جون کے درمیان ہوں گی۔ تاہم شعیب اختر کے نام سے منسوب ایک ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری پیغام میں اس خبر کو افواہ قرار دیا گیا ہے۔