|

وقتِ اشاعت :   June 8 – 2014

مائینز/ریوڈی جنیرو(اسپورٹس ڈیسک)عالمی کپ سے قبل نو وار میچز کے فیصلے ہوئے ۔برازیل نے سربیا، جرمنی نے ارمانیا ، پولینڈ نے لوتوانیا، روس نے ماراکو پرتگال نے میسیکو ، گریس نے بولیویوا جاپان نے یمبیا ، کورشیا نے آسٹریلیا اور کولمبیا نے جورڈن کو شکست دیدی جبکہ کوسٹا ریکا اور ری پبلک آئرلینڈ کا میچ برابر رہا۔ اپنے آخری وارم اپ میچ میں جرمنی نے آرمینیا کو مات دے دی ہے۔ اس میچ میں جرمن اسٹرائیکر کلوزے نے اپنے بین الاقوامی کیریئر کا 69 واں گول کر کے جرمنی کے لیے سب سے زیادہ گول کرنے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔جرمن شہر مائینز میں کھیلے گئے اس میچ میں جرمنی نے آرمینیا کو ایک کے مقابلے میں چھ گول سے شکست دی۔ جرمنی کی طرف سے آندرے شورلے نے پہلا گول کھیل کے 52 ویں منٹ میں کیا۔ آرمینیا کی طرف سے واحد گول پنلٹی کک پر 69 ویں منٹ میں کیا گیا۔ جس کے بعد لوکاس پوڈولسکی نے71 ویں منٹ میں دوسرا جبکہ بینیڈکٹ ہوڈیس نے دو منٹ بعد ہی جرمنی کے لیے تیسرا گول کر دیا۔ جرمنی کی طرف سے میچ کا چوتھا گول میروزسلاف کلوزے نے 76 ویں منٹ میں کیا جبکہ ماریو گوٹزے نے 82ویں اور88ویں منٹ میں گول اسکور کیے۔آئندے ہفتے 36 برس کے ہو جانے والے جرمن اسٹرائیکر کلوزے نے آرمنییا کے خلاف اس دوستانہ میچ میں گول کر کے اپنے ہم وطن گیئرڈ ملر کا چالیس سالہ پرانا ریکارڈ توڑ ڈالا۔ کلوزے نے 132 میچ کھیل کر انفرادی طور پر 69 گول کرنے کا اعزاز حاصل کیا ہے جبکہ گیئرڈ ملر نے 62 میچوں میں 68 گول کرنے کا منفرد ریکارڈ بنایا تھا۔ کلوزے نے عالمی کپ مقابلوں میں چودہ گول کر رکھے ہیں۔ ورلڈ کپ مقابلوں میں سب سے زیادہ گول کرنے کا اعزاز برازیل کے لیجنڈ کھلاڑی رونالڈو کے پاس ہے، جنہوں نے پندرہ گول اسکور کر رکھے ہیں۔ یوں کلوزے کے پاس یہ موقع بھی ہے کہ وہ عالمی کپ میچوں میں بھی انفرادی طور پر سب سے زیادہ گول کرنے کے سنگ میل کو بھی عبور کر سکتے ہیں۔جرمنی اور آرمینیا کے مابین کھیلے گئے میچ میں جرمن شائقین کے لیے ایک بری خبر یہ رہی کہ جرمن اسٹار مڈ فیلڈر مارکو روئس زخمی ہو گئے۔ میگا ایونٹ سے قبل آخری دوستانہ میچ میں سربیا کو ایک گول سے ہرادیا۔برازیل میں فٹبال ورلڈ کپ کے آغاز میں پانچ دن باقی ہیں۔ برازیلین ٹیم چھٹی عالمی کپ ٹرافی جیتنے کیلئے فیورٹ ہے۔ میگا ایونٹ سے قبل آخری دوستانہ میچ میں برازیل نے سربیا کو ایک گول سے ہرادیا۔ تاہم میچ میں برازیلین ٹیم کی کارکردگی متاثر کن نہیں رہی۔ کھیل کے آغاز سے ہی سربین ٹیم نے برازیل کے اسٹار فارورڈ نیمار کو بلاک کرنے کی کوششیں شروع کردیں۔ جس کے نتیجے میں مڈفیلڈر پیٹرووچ کویلو کارڈ بھی دکھایا گیا۔ابتدائی ایک گھنٹے میں کوئی ٹیم گول نہ کرسکی۔ اٹھاون ویں منٹ میں کپتان اور ڈیفنڈر تھیگوسلوا نے اونچا کراس لگایا۔ جس پر اسٹرائیکر فریڈ سربین گول کیپر کو چکمہ دے کر گیند کوجال میں پہنچانے میں کامیاب ہوگئے۔ اکہتر ویں منٹ میں سرب مڈ فیلڈراسٹوکووچ کو گول کا موقع ملا، لیکن وہ گیند کو جال میں نہ ڈال سکے۔ تین منٹ بعد نیمار کو گول کا موقع ملا لیکن ریفری نے غلط آف سائیڈ دے دیا۔ برازیل نے ایک گول سے کامیابی حاصل کرلی جس سے کوچ لوئز فلپ اسکولری کی ٹیم کی حوصلے بلند ہوگئے۔دیگر میچز میں کولمبیا نے لیٹوانیا کو 2-1سے شکست دی ۔ روس نے ماراکو کو 2-0سے مات دیدی ۔ پرتگال نے بورنا الویزمیں آخری لمحات میں گول کے بدولت میکسیکو کو ہرادیا ۔ گریس نے بلوویا کو شکست دیدی جاپان نے سخت مقابلے کے بعد زمبیا کو چار تین سے ہرادیا ۔ وارم اپ کے ایک اور میچ میں کورشیا نے جیالووچ نے ایک گول کے بدولت آسٹریلیا کو شکست دیدی آخری میچ میں کولمبیا نے جورڈن کو بآسانی 3-0سے ہرادیا۔