|

وقتِ اشاعت :   October 11 – 2019

کرخ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سربراہ قائد بلوچستان سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے وفاقی حکومٹ کے ساتھ کسی وزارت یا ذاتی مفادات کے لئے ہمارے پارٹی کامعاہدہ نہیں ہوا ہے بلکہ چھ نکات پر معاہدہ ہوا ہے ایک سال گزرنے کے باوجود سست روی پر ہمارے پارٹی کے تحفظاٹ ہیں حلقہ انتخاب سمیت صوبہ کے عوام کے مشکلات اور مسائل سے بخوبی اگاہ ہوں۔

ان کے حل کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں کرخ کے لئے چالیس کروڑ روپے رکھے ہیں جن پر جلد کام شروع ہو گا ان میں دو بڑے ڈیم ہیں انہوں نے کہا کہ پارٹی ورکر پارٹی کے سرمایہ ہیں ان کی پارٹی کے لئے قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں آفسراں عوام کے ساتھ اپنا رویہ درست کریں انہوں نے کہا کہ آج میرا دورہ کرخ صرف تعزیت کے لئے تھا بہت جلد کرخ کا دورہ کروں گا یہاں پارٹی کارکنوں سیمت حلقہ کے عوام سے تفصیلی ملاقات کروں گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی کے ورکروں سے بات چیت کے دوران کیا اس موقع پر بی این پی کے مرکزئی رہنما ایم پی اے محمد اکبر مینگل بی این پی کے مرکزئی رہنما ضلعی صدر سردار نصیر احمد موسیانی آغا سلطان ابراہیم بی این پی کے سابق ضلعی رہنما سفر خان سیف اللہ شاہوانی میر خلیل احمد موسیانی دیگر موجود تھے انہوں نے کرخ میں مصروف دن گزرا آباد میں بی این پی کے رہنما ریس عبدالصمد اخوند کے والد کے وفات پر تعزیت کی۔

جھالارو میں چوہدری نذیر احمد رند اور منیر احمد رند کے بھائی کے وفات پر تعزیت کیا سن چکو میں گل خان جاموٹ کے والد کے وفات پر تعزیت کی اس موقع پر قاضی گل محمد جاموٹ عبدالوہاب جاموٹ مجید احمد جاموٹ دیگر موجود تھے اور جھالارو میں بی این پی کے رہنما سردار زادہ میر منیر احمد ساسولی سے ان کے چچا میر روستم خان ساسولی کے وفات پر تعزیت کی وہاں میر گہور خان ساسولی سردار زادہ مختیار ساسولی دیگر موجود تھے بعد اذاں سردار زادہ ایڈوکیٹ منیر احمد ساسولی سردار اختر جان مینگل دیگر دوستوں کے لئے ظہرانہ کا اہتمام کیا۔