صحبت پور: محکمہ صحت کا پرائیویٹ پریکٹیشنرزکیخلاف کاروائی متعددکلینکس سیل۔پرائیوئیٹ پریکٹیشنرز کے کلینکس کی بندش کیخلاف ضلع بھر میں پرائیوئیٹ پریکٹیشنرزاور میڈیکل اسٹورزاحتجاجاََ بند عوام کو شدیدمشکلات کا سامنا۔تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت کی جانب سے ضلع صحبت پور میں پرائیوئیٹ پریکٹیشنرزکیخلاف کاروائی متعددکلینکس بند۔
کلینکس کی بندش کیخلاف ضلع بھر کے میڈیکل اسٹورزاورنرز اورپریکٹیشنرزنے اپنے اپنے میڈیکل اسٹورزاور کلینکس احتجاجاََ بند کردیئے۔ضلع بھر میں پرائیوئیٹ کلینکس اور میڈیکل اسٹورز کی بندش کی وجہ سے دوردرازکے مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرناپڑا۔کئی مریضوں نے سرکاری ہسپتال کا رُخ کیا۔جبکہ سرکاری ہسپتال میں ادویات اوردیگر سہولیات کے ناہونے کی وجہ سے وہاں بھی غریب مریضوں کو سخت دشواریوں کا سامناکرناپڑا۔
آج کے احتجاج کے باعث ضلع بھر میں کہیں ناتو کوئی ٹیبلیٹ اور نہ ہی کوئی اوردوائی مل سکی۔دشواریوں کے پیش نظرعوامی حلقوں نے حکومت بلوچستان صوبائی وزیرصحت اور صوبائی سیکرٹری صحت سے معاملے کو نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ صحت کے جو مراکزہیں وہ پہلے سے ہی غریب عوام کیلئے نے سود ہیں۔
مگربھی محکمہ صحت کے ضلعی انتظامیہ کاروائیاں کرکے عام لوگوں کو مشکلات میں دھکیل رہے ہیں۔ جس کا فوری طورپر نوٹس لیا جائے۔بصورت دیگر سیاسی سماجی و عوامی حلقے محکمہ صحت کیخلاف شدیداحتجاج کرینگے۔