خضدار: وزیراعلیٰ بلوچستان کے معاونِ خصوصی آغا شکیل احمددرانی نے کہاہے حالیہ مالی سال میں خضدار حلقہ پی بی 39کے دور دراز علاقوں کے عوام کے مسائل کا ادراک و احاطہ کرتے ہوئے وہاں اسکیمات کی منظوری دے دی ہیں، جس سے لوگوں کے دیرینہ و بنیادی مسائل کے حل میں مدد ملے گی۔
خضدار کے علاقہ کودہ و کوڑاسک میں پانی کے منصوبے منظور کروائے ہیں جن پر بہت جلد کام شروع ہوگا، ان منصوبوں کے مکمل ہونے سے وہاں عوام کو ان کے دہلیز پر پینے کا پانی میسر آئیگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کودہ وکوڑاسک سے تعلق رکھنے والے سیاسی رہنماؤں مولانا خلیل احمد سمالانی، مولانا عبداللہ سمالانی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مولانا خلیل احمد سمالانی نے آغا شکیل احمددرانی کو کتابوں کو تحفہ بھی پیش کیا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان کے معاونِ خصوصی آغا شکیل احمددرانی نے کہاکہ بڑے شہروں میں رہائش پذیر عوام کو زندگی کی بنیادی سہولیات تک رسائی کا جتنا حق حاصل ہے اُتنا ہی حق دور دراز علاقوں تحصیل و دیہی علاقوں کے عوام کا بھی ہے۔ کوشش کررہے ہیں کہ جو علاقے ماضی میں نظر انداز کیئے گئے ہیں جہاں لوگوں کو بنیادی سہولیات میسر نہیں آئے ہیں وہاں عوام کو بنیادی سہولیات دیئے جائیں۔
پینے کے صاف پانی کی فراہمی، تعلیم، صحت کی بنیادی سہولت مہیاکیئے جائیں اور سڑکیں تعمیر کرواکے وہاں کے باشندوں کو آمدو رفت میں آسانی مہیا کیئے جائیں اور ذرعی فارم ٹو مارکیٹ تک فصلات کی بروقت و آسانی سے رسائی کو ممکن بنایاجاسکے۔ آغا شکیل احمددرانی نے کہاکہ کودہ کوڑاسک شہر کافی دور علاقہ ہے تاہم وہاں کثیرتعداد میں لوگ رہتے ہیں ان کے مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے وہاں آٹھ سے زائد واٹر سپلائی اسکیمات منظور کروائے ہیں لوگ آسانی کے ساتھ پینے کا پانی حاصل کرسکیں گے۔