حب : صوبائی وزیر خزانہ ظہور بلیدی ایک روزہ دورے پر اوتھل پہنچے، لسبیلہ یونیورسٹی ایگریکلچر واٹر اینڈ میرین سائنسز اوتھل میں یونیورسٹی اسٹاف کے لئے نئے تعمیر شدہ رہائشی فلیٹس کا افتتاح کیا۔
یونیورسٹی انتظامیہ نے لسبیلہ یونیورسٹی کی تعلیمی خدمات اور مختلف ترقیاتی کاموں کے متعلق بریفنگ دی، منسٹر آف فنانس نے یونیورسٹی کے ایجوکیشن فیکلٹی ہال میں ایچ ای سی کے زیر اہتمام منعقدہ لیپ ٹاپ تقسیم کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور لسبیلہ یونیورسٹی میں زیر تعلیم 212 طلباء و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے انہوں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹیز کے مسائل بہت ہے۔
لسبیلہ یونیورسٹی کے بھی مسائل ہے اس حکومت بلوچستان گرانٹ کو بڑھا کر ڈیڈھ ارب کا کردیا ہے حکومت بلوچستان یونیورسٹیوں کے جو مسائل ان کو حل کرنا کے لئے کوشش کررہا ہے ایک سوال کے جواب میں کہا بلوچستان میں بچے بچیاں دور دراز علاقوں سے سفر کرکے یونیورسٹی پہنچتے ہیں ان کے لئے ہاسٹل کے مسائل بہت زیادہ ہیں اس حوالے سے ہم جتنے بھی وائس چانسلران صاحبان ہیں ان سے ہم گذارش کریں گے۔
کہ کوئی رعائت دے دیں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اور بلوچستان عوامی پارٹی کے درمیان کو اختلاف نہیں ہے وہ ہمارے ساتھ صوبے میں اتحادی ہیں اور ہم وفاق میں تحریک انصاف کے سپورٹ کررہے ہیں ہمارے ان کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں اور صوبائی کابینہ میں کوئی ردوبدل کا زیر غور نہیں ہے۔