|

وقتِ اشاعت :   June 9 – 2014

ریوڈی جنیرو(اسپورٹس ڈیسک) بونس میں اضافہ نہ ہونے کے باوجود کیمرون کی ٹیم عالمی کپ میں برازیل روانہ ہوگئی ہے کھلاڑیوں اور کیمرون حکام کے درمیان معاملہ طے پانے کے بعد کھلاڑی عالمی کپ میں شرکت کیلئے رضا مند ہوگئی واضح رہے گزشتہ روز معاوضوں میں اضافہ نہ کرنے کے باعث کیمرون کی ٹیم نے میگا ایونٹ کے لیے جنوبی امریکی ملک لے جانے والے جہاز میں سوار ہونے سے انکار کرکے دھماکہ کردیا تھا ۔ کیمرون کے کھلاڑیوں نے عین روانگی کے موقع پر انہیں برزایل لے جانے والے طیارے میں سوار ہونے سے انکار کردیا۔ کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ بونس میں اضافے کے حوالے سے ان کا مطالبہ تسلیم کیا جائے۔معروف اسٹار سیموئل ایٹو سمیت تمام 23 پلیئرز دارالحکومت یوآندے میں اپنے ہوٹل میں رہے۔ فرانسیسی میڈیا کے مطابق پلیئرز نے گذشتہ دنوں ٹریننگ کیمپ کے دوران بھی اس معاملے پر ہڑتال کی دھمکی دی تھی جسے فٹ بال فیڈریشن حکام نے سنبھال لیا تھا۔ لیکن اس کے باوجود وہ انعامات اور بونس کے حوالے سے کوئی بھی اعلان کرنے میں ناکام رہے۔