|

وقتِ اشاعت :   October 18 – 2019

نصیرآباد : کمشنر نصیرآباد ڈویژن جاویداخترمحمو دنے کہا ہے کہ کچھی کینال کی تکمیل سے نصیرآباد ڈویژن میں ایک نیا انقلاب برپاہوگا ڈویژن بھر کے لاکھوں ایکڑاراضی سیراب ہوگی اورلاکھوں میٹرک ٹن فصلات کی پیداوارمیں اضا فہ ہوگا۔

جس سے ملک کی معیشت بھی مزید مستحکم ہوگی نصیرآ بادڈویژن کاروشن مستقبل کچھی کینال سے وابسطہ ہے حکومت عوام کی فلاح وبہبوداورعلاقے کوترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہی ہے کچھی کینال کے فیز ون کے مکمل ہونے کے بعد ان شاء للہ فیز ٹو اورفیز تھری کے کام کابھی آغازکردیا جائے گا جس سے بلوچستان میں پائیدارترقی کانیا سفر شروع ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کچھی کینال کے سپرنٹنڈنگ انجینئربلوچستان واپڈاکے ملنے والے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پرآصف علی بجارانی سپرنٹنڈنگ انجینئربلوچستان واپڈااورایگزیکٹو انجینئر کچھی کینال اجیت کمار نے کمشنر نصیرآباد کو کچھی کینال کے متعلق بریفینگ دیتے ہوئے بتایا کہ تونسہ بیراج سے نکلنے والے کچھی کینال بلوچستان کے خشک اوربنجر علاقوں کو سیراب کرنے کیلئے ایک نیک شگون منصوبہ ثابت ہوا ہے۔

فیز ون چارسوکلومیٹر میں سے 363کلومیٹرکام مکمل کرلیا گیا ہے بقایا37کلومیٹر کے کام کا پی سی ون اورفیز ٹو اورفیزتھری کا سروے رپورٹ بھی تیارکر کے متعلق حکام بالا کو بھجوادیا گیا ہے جس کا کام مکمل ہونے کے بعد فیز ٹو اورفیز تھری کے کام کے لئے حکومت مستحکم ا رادہ رکھتی ہے جو جھل مگسی تک زمینوں کو سیراب کرکے اختتام پزیر ہوگی جس سے سات لاکھ تیرہ ہزارایکڑاراضی آبادہوگی کچھی کینال تین فیزپر مشتمل ہے یہ منصوبہ پانچ سو کلومیٹر پر محیط ہے۔

تین سوکلومیٹرپنچاب سے گزرنے والی کچھی کینال مزید دوسوکلومیٹرنصیرآبادڈویژن میں داخل ہوگی جس پر ابھی تک 80 ارب روپے کی خطیر رقم سے کا کام مکمل ہوچکا ہے اگر بروقت فنڈز کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا تو فیز ون کے چالیس کلومیٹر کا کام بھی جلد ازجلد کام مکمل کرلیا جائے گا کچھی کینال کے فیز ٹو اورفیز تھری کا کام بھی واپڈاکی نگرانی میں کیا جائے گا۔