کوئٹہ: قومی شاہراؤں پر غیر قانونی پیٹرول اور ڈیزل کی ترسیل کے خلاف کارروائی تیز کرنے کافیصلہ، چیف سیکریٹری بلوچستان کیپٹن (ر) فضیل اصغر نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں گزشتہ روز رونما ہونے والے سانحہ کے بعد تمام کمشنرز، ڈپٹی کمشنرسمیت انتظامیہ کے تمام آفیسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں قومی شاہراؤں پر غیر قانونی پیٹرول اور ڈیزل سے لادھی گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں کریں۔
انہوں نے کہاکہ متعلقہ ادارے کسٹم، ایف سی غیر قانونی ڈیزل اور پیٹرول سے لادھی گاڑیوں پر کڑی نظر رکھنے کے ساتھ شاہراہوں پر چلنے والی گاڑیوں کو چیک کریں تاکہ ایسے سانحات سے نمٹا جاسکے تمام متعلقہ آفیسران اور اداروں کو چیف سیکریٹری بلوچستان کیپٹن (ر) فضیل اصغر نے تحریری طور پر احکامات جاری کردیئے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز قلات کے علاقہ بنیچہ کے مقام پرپیٹرول سے لادھی گاڑی کے ساتھ کمشنر مکران کیپٹن (ر) طارق زہری کی گاڑی کا تصادم ہوا جس کے نتیجے میں کمشنر کیپٹن(ر)طارق زہری اپنے ڈرائیور اور محافظ سمیت جاں بحق ہوگئے تھے۔