|

وقتِ اشاعت :   October 19 – 2019

ڈیرہ مراد جمالی : نصیرآباد میں محکمہ مواصلات وتعمیرات کی کروڑوں کی گھوسٹ سڑکوں کی اطلاعات اور کاغذی کارروائی میں دو سے تین مرتبہ بنانے پر چیف سیکریڑی بلوچستان نے کمشنر نصیرآباد سے انکوائری کرنے کیلئے مراسلہ جاری کردیا تحصیل تمبو کے علاقے آر ڈی ساٹھ بالان شاخ کی سڑکوں کی عدم تعمیر کا نوٹس لے لیاگیا کی محکمہ مواصلات وتعمیرات نصیرآباد کے آفیسروں میں کھلبلی مچ گئی۔

تفصیلات و زرائع کے مطابق نصیرآباد میں محکمہ مواصلات وتعمیرات کی کروڑوں کی گھوسٹ سڑکوں کی اطلاعات اور کاغذی کارروائی میں دو سے تین مرتبہ بنانے ٹینڈر کے بعد منظوری شدہ منصوبوں میں سیاسی بنیادوں پر تبدیل کرنے کی اطلاعات پر پر چیف سیکریڑی بلوچستان نے کمشنر نصیرآباد سے مکمل شدہ سڑکوں زیر تعمیر سڑکوں کی انکوائری کرنے کیلئے مراسلہ جاری کیا ہے جبکہ تحصیل تمبو کے علاقے آر ڈی ساٹھ بالان شاخ کی سڑکوں کی عدم تعمیر کا نوٹس لے لیاگیا۔

زرائع کے مطابق تحصیل چھتر تحصیل تمبو اور تحصیل ڈیرہ مراد جمالی میں کچے تالابوں سڑکوں اور بلڈنگوں کی تعمیر کے نام پر متعدد فرضی منصوبے بناکر کروڑوں روپے قومی خزانہ سے نکال لیئے ہیں چیف سیکریڑی کے انکوائری خط ملتے ہی محکمہ مواصلات وتعمیرات نصیرآباد کے آفیسروں میں کھلبلی مچ گئی ہے کئی ماہ کے بعد محکمہ مواصلات وتعمیرات نصیرآباد کے آفیسروں نے دفتروں سے نکل کر ترقیاتی منصوبوں کی کھوج لگانا شروع کردی ہے۔

جبکہ جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے ڈپٹی جنرل سیکریڑی میر نظام الدین لہڑی نے کہاکہ نصیرآباد ک تحصیل تمبو آرڈی ساٹھ مگسی شاخ سمیت دیگر سڑکوں کی تعمیر کئی سالوں سے بند پڑی ہے ملنے والے ترقیاتی فنڈز کا کوئی عمل نہیں ہے چیف سیکریڑی بلوچستان کی جانب سے تحقیقات کرنا مثبت اقدام ہے جے یو آئی مکمل تعاون کرے گی۔