حب : جمعیت علماء اسلام ودیگر اپوزیشن جماعتوں 27اکتو بر کو حب سے اسلام آباد آزادی مارچ میں شرکت کیلئے روانہ ہوگی اگر ہمارے قافلے کو روکنے کی کوشش کی گئی تو حب سے بلوچستان تک ہر اضلاع میں دھر نا دیاجائے گا جس کے ذمہ دار وفاقی وصوبائی حکومت ہوگی ہم آئین اور پرامن احتجاج کے طور پر اسلام جانا چاتے ہیں۔
ان خیالا ت کا اظہار جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی نائب امیر مولانا غلام قادر قاسمی، جمعیت علماء اسلام کے رکن صوبائی اسمبلی مکھی شام لعل لاسی، نیشنل پارٹی لسبیلہ کے صدر عبدالغنی رند، اے این پی لسبیلہ کے نائب صدر حاجی برات خان، پاکستان مسلم لیگ ن لسبیلہ کے جنرل سیکر یٹری سرفرار سومرو،جمعیت علماء اسلام لسبیلہ کے جنرل سیکرٹری مولانا یعقوب ساسولی، تحصیل حب کے صدر شاہ محمد صدیقی،ودیگر نے بھوانی مدرسہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی نائب امیر مولانا غلام قادرقاسمی نے کہا کہ پاکستان کے تمام اپوزیشن جماعتوں نے جمعیت علما ء اسلام کے آزادی مارچ کی مکمل حمایت کرتے ہوئے ان میں شرکت کرنے کا اعلان کیا ہے اور ایسی حوالے سے آج ضلعی سطح پر لسبیلہ کے تمام اپوزیشن جماعتوں کے عہدیداران نے جمعیت علماء اسلام کے پریس کانفرنس میں شرکت کرکے اپنے قائدین کے فیصلہ کو لبیک کہا ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 27اکتوبر کی صبح 9بجے تمام اپوزیشن جماعتیں جمعیت علما ء اسلام، نیشنل پارٹی، پاکستان مسلم لیگ (ن)، عوامی نیشنل پارٹی، پاکستان پیپلز پارٹی، سمیت دیگر مشترکہ طور پر اسلام آباد آزادی مارچ کیلئے روانہ ہوگئی جس کی قیادت جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی نائب امیر مولانا غلام قاد ر قاسمی دیگر اپوزیشن جماعتوں کے ذمہ داران کریں گے۔
اگر ہمارے آزادی مارچ کے احتجاج کو روکنے کی کوشش کی گئی تو ہم ملکر پورے بلوچستان میں دھرنے دیئے گے جس کے ذمہ داری وفاقی وصوبائی حکومت پر ہوگی انہوں نے کہا کہ آزادی مارچ کا مقصد صرف پاکستان کی عوام کو اس نااہل حکومت سے نجات دلانے کیلئے کیاجارہا ہے کیونکہ موجودہ حکومت کی وجہ سے ملکی معیشت سمیت بہت سے ایسے مسائل پیدا ہورہے ہیں جن کو بیان نہیں کی جا سکتا۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ نے آزادی مارچ کو روکنے کیلئے دہشت گرد ی کا بہانہ بنارہے ہیں کہ آزادی مارچ روک جائے ملک میں دہشت گردی ہوسکتی ہیں انہوں نے کہا کہ ہم وفاقی وزیر داخلہ کو بتانا چاہتے ہیکہ آزادی مارچ سے ملک میں دہشت گردی کا خطرہ نہیں بلکہ ان کو موجودہ نااہل حکومت جانے کا خطرہ محسوس ہورہا ہے اور ہم بلوچستان حکومت کو بھی آگاہ کرنے چاہتا ہیں کہ وہ بلوچستان میں آزادی مارچ کو روکنے کیلئے کوئی روکاٹیں نہ ڈالیے ایسا نہ ہو کہ ان کو بھی گھر جانا پڑے۔
انہوں نے کہا کہ آزادی مارچ ہر صورت میں ہوگا اور انشاء اللہ قافلے اسلام آباد جائے گے پریس کانفر نس سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علماء اسلام کے رکن صوبائی اسمبلی مکھی شام لعل لاسی نے کہا کہ 27اکتو برکو آزادی مارچ ہر سورت میں ہوگا جس کو کوئی بھی نہیں روک سکتا ہے انہوں نے کہا کہ میں بلوچستان حکومت کو بھی آگاہ کرنا چاہتا ہوں کہ وہ آزادی مارچ کو روکنے کیلئے کوئی ایسا اقدام نہ اٹھائے کہ جس سے ان کو کافی نقصان اٹھانا پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کا آزادی مارچ کا مقصد پاکستان میں موجود قادیانی نظام کو ختم کرنا ہے اور ملک میں ایک اسلام نظام نافذ کرنا ہے پریس کانفرنس سے جمعیت علماء اسلام لسبیلہ کے جنرل سیکرٹری یعقوب ساسولی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کے کارکنان کو دھمکیاں دی جارہی ہیں لیکن ہم ان کو بتانا چاہتے ہی کہ ہم ان دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں اور آزادی مارچ کرکے اس موجودہ نااہل حکومت سے عوام کو نجات دلائے گے۔
پریس کانفر نس سے نیشنل پارٹی لسبیلہ کے صدر عبدالغنی رندنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی کے سربراہ وسابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر مالک بلوچ وسینیٹر میر حاصل خان بزنجو نے جمعیت علماء اسلام پاکستان کے آزادی مارچ کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے اور انشاء اللہ نیشنل پارٹی کے صوبائی قائدین جمعیت علماء اسلام کے آزادی مارچ میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہونگے۔
انہوں نے کہا کہ ہم آئین کے اندر رہتے ہوئے آزادی مارچ کررہے ہیں جو سب کو جمہوری حق ہیں اگر آزادی مارچ کوروکنے کی کوشش کی گئی تو شاید حالات خراب ہونے کے خدشہ ہیں پریس کانفرنس سے پاکستان مسلم لیگ (ن) لسبیلہ کے جنرل سیکریٹری سرفراز احمد سومرو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادی مارچ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائدمیاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف نے مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے اور اپنے قائد ین کے فیصلہ کے مطابق 27اکتوبر کو جمعیت علماء اسلام کے آزادی مارچ میں بھر پور انداز میں شرکت کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ 126دن جب پی ٹی آئی اسلام آبادمیں دھر نا دے سکتی ہیں اور دوسری جماعتوں کا بھی جمہوری حق ہیں کہ وہ اسلام آباد میں دھرنا دیں پریس کانفرنس سے عوامی نیشنل پارٹی لسبیلہ کے سینئر نائب صدر حاجی برات خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی کے قائدین نے جمعیت علماء اسلام کے آزادی مارچ میں مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے اور عوامی نیشنل پارٹی کے کارکنان جمعیت علماء اسلام کے آزادی مارچ میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہونگے۔
اس موقع پرجمعیت علماء اسلام لسبیلہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا شاہ محمد صدیقی، مولانا کفایت اللہ، مولانا ہدایت اللہ، مفتی محمد یوسف،مفتی عبدالولی،سالار وڈیرہ غلام قادر لانگو، نیشنل پارٹی تحصیل صدر روشن جتوئی،جنرل سیکرٹری جان محمد، ڈپٹی سیکرٹری محمد مٹھل خان،پاکستان مسلم لیگ (ن)کے عدنان مینگل،ذوالفقارپلال، اے این پی کے عبید اللہ مشوانی، حاجی اللہ نور، سمیت جمعیت علماء اسلام کے عہدیداران وکارکنان بڑی تعدادمیں موجود تھے۔