کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا کہ آزادی مارچ ملک میں حقیقی جمہوریت و قانون کی حکمرانی پارلیمنٹ کی بالادستی اور جمہوری اصولوں کے لئے سنگ میل ہوگا۔
حکمران اتحاد کی تمام جماعتوں کی ساری سازشیں اپوزیشن کے اتحاد کو توڑ نہ سکی۔نیشنل پارٹی لانگ مارچ میں بھر پور شرکت کرے گی۔ ہے۔بیان میں کہا گیا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم اور اسکی نااہل ٹیم نے ملک کو معاشی بحران کا شکار کر دیا۔عوام بیروزگاری۔مہنگائی سے نفسیاتی مسائل کا شکار ہورہے ہیں۔سیاسی مخالفین کے خلاف بدترین انتقامی کاروائی کی جارہی ہیں.ملکی ادارے مفلوج ہوگئے ہیں۔
سماجی بیرواری اور انارکی پھیلتی جارہی ہے۔ لیکن سلیکٹڈ حکومت نے گڈ گورنس کا لاگ لانپا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ ملک کے تمام سیاسی سماجی معاشی اور معاشرتی مسائل کا حل جمہوریت کے فروغ سے ممکن ہے۔2018 کے دھاندلی زدہ انتخابات کے بعد بننے والی غیر جمہوری اور غیر سیاسی حکومت عوامی حکومت نہیں ہو سکتی۔بیان میں کہا گیا کہ مارچ میں عوام کا جذبہ بڑھتا جارہا ہے اور ہر طبقہ فکر کے لوگ اس میں شرکت کرنے جارہی ہے۔اپوزیشن کا لانگ مارچ نااہل سلیکٹڈ حکومت سے نجات کا سبب بنے گا