|

وقتِ اشاعت :   October 29 – 2019

گوادر: ادارہ ترقیات گوادر کے ڈائریکٹر جنرل شاہ زیب خان کاکڑ نے کہا کہ گوادر میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں جن سے بھر پور استفادہ کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلڈرز اینڈ ڈپوپلرز ایسوسی ایشن کے ممبران کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا انہوں نے کہاکہ گوادر سمارٹ سٹی ماسٹر پلان منظور ہوکر 2050تک نافذ العمل رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ گوادر اب ترقی کررہا ہے اور عنقریب دنیا کے ترقی یافتہ شہروں میں شمار ہوگا جبکہ گوادر کے ہر رہائشی اسکیم میں چھوٹی سے چھوٹی سڑکوں کا سائز 40 فٹ سے کم نہیں ہوگا۔

جبکہ گوادر میں 4 منزلہ سے لیکر 90منزلہ تک کے ہائی رائز بلڈنگ تعمیر کیے جائیں گے گوادر ماسٹر پلان کے منصوبوں پر کام شروع ہونے سے گوادر ایک ترقی یافتہ شہر ابھر کر سامنے آئے گا اور یہاں پر بنیادی سہولیات اور ترقیاتی منصوبے مربوط اور پائیدار منصوبہ بندی کے تحت شروع کیے جائیگے۔