حب: نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل جان محمد بلیدی نے کہاکہ ملک میں جمہوریت کے نام پر عملا سول مارشل لا نافذ ہے اور بلوچستان میں برائے راست وفاق کی حکومت ہے۔
وزیراعلی اور کابینہ ربڑ اسٹمپ ہیں تمام اختیارات چیف سیکریٹری کے پاس ہیں عمران کی حکومت کمزور بیساکھیوں پر ہے جو ہر مرحلے پر بلیک میلنگ میں لگئے ہوئے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلیکسی یونٹ حب تحصیل کے کارکنوں کے ساتھ گفتگو میں کی اجلاس میں مرکزی نائب صدر رجب علی رند،مرکزی کمیٹی کے رکن نظام رند،خورشید، واجہ عبدالغنی رند،روشن خان ، کے بی بلوچ ،امین بلوچ اور دیگر ساتھی بھی موجود تھے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رہنماوں نے کہاکہ جمعیت علما اسلام کا آزادی مارچ سلیکٹیڈ حکومت کی تابوت کو آخری جھٹکا اسلام آباد میں لگنے والا ہے جس دن پوری قوت کے ساتھ مسلم لیگ ن اور پی پی پی کی قیادت مولانا فضل الرحمان کے ساتھ کھڑے ہو گئے عمران حکومت کی چھٹی ہوجائے گئ۔ حکومت کو یہ اب سمجھ میں اچھی طرح آگئی ہے ۔
کہ آذادی مارچ کے شرکا تین ہزار کلومیٹر اسلام آباد پکنک منانے نہیں آئے ہیں انھوں نے کہا کہ افسوسناک پہلو یہ ہے کہ بلوچستان کے قوم پرست پہلی بار جمہوریت اور پارلیمنٹ کی بالادستی کے برخلاف اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ کھڑے ہیں انھوں نے کہا کہ کہ نیشنل پارٹی کو فعال و متحرک کرنے کی ضرورت ہے کارکن فعال رابطوں کا ایک موثر حکمت عملی تشکیل دیں۔