بغاوت کی مخالفت کو دبانے کے لیے فوجی حکومت نے جبر کے ساتھ لوگوں کو خوش کرنے کی مہم بھی شروع کیی ہوئی ہے۔
بینکاک میں بی بی سی کے نامہ نگار جوناتھن ہیڈ کا کہنا ہے کہ لوگوں کو عالمی فٹ بال کپ مفت دکھانے کو یقینی بنانا نام نہاد ’خوش کرنے کے مہم‘ کا حصہ ہے۔
ملک کی ایک نشریاتی کمپنی آر ایس براڈکاسٹر نے عالمی فٹ بال کپ کے میچوں کو دکھانے کے حقوق حاصل کیے ہیں جو صرف ایک تہائی میچ ناظرین کو مفت دکھانے کا منصوبہ رکھتی ہے۔
ان تمام میچوں کو دیکھنے کے لیے ناظرین کو ڈی کوڈر خریدنا ہوگا جو اکثر تھائی شہریوں کی قوتِ خرید سے باہر ہے۔
اس لیے فوجی حکومت نے نشریات کی نگرانی کرنے والے قومی ادارے کو تمام میچوں کو مفت دکھانے کے لیے نشریاتی کمپنی سے سمجھوتہ کرنے کا حکم دیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق آر ایس برڈاکاسٹر نے معاوضے کے طور پر دو کروڑ 15 لاکھ امریکی ڈالر کا مطالبہ کیا ہے۔
ہمارنے نامہ نگار کے مطابق لوگوں کے دل جیتنے کے لیے فوجی حکومت دل کھول کر خرچ کرنے کے لیے تیار دکھائی دیتی ہے۔
عوام کو ’خوش‘ کرنے کے لیے یہ اقدامات برطرف حکومت کی پالیسیوں کا حصہ تھے جن کے خلاف اکثر احتجاج ہوتا رہا۔
تھائی لینڈ میں فٹ بال میچ مفت دکھانے کا حکم
وقتِ اشاعت : June 12 – 2014