خضدار: خضدار گردنواح کے علاقوں میں گرچ چمک کے ساتھ تیز بارش،مولہ میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ فیروز آباد میں تیز گاڑیاں سیلابی ریلے میں بہہ گئے،سوار افراد کو بچالیا گیا،کباس کی فصل کو شدید نقصان،فیروز آباد اور نال میں ژالہ باری بھی ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب خضدار،نال،زہری،کرخ،فیروز آباد،باغبانہ اور دیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوئی تیز بارش کے باعث ندی نالوں میں تغیانی آ گئی گنگو فیروز آباد کے مقام پر دو گاڑیاں سیلابی ریلے میں بہہ گئیں تا ہم گاڑیوں میں سوار افراد کو مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بچا لیا تحصیل مولہ کے علاقہ موڑدان سے آمدہ اطلاعات کے مطابق آسمانی بجلی گرنے سے نور محمد نامی شخص جاں بحق ہو گیا جبکہ تحصیل نال،فیروز آباد میں ژالہ باری بھی ہوئی شدید بارش اور ژالہ باری کی وجہ سے کپاس کی فصل کو شدید نقصان پہنچا۔
علاوہ ازیں نصیرآبادڈویژن کے مختلف علاقوں میں موسم سرماکی پہلی بارش گرج چمک بارش کے باعث موسم خوشگوارہوگیا کچے علاقوں کے راستے بند ہو گئے تاہم بارش سے کسی جانی نقصان ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی تاہم شالی سمیت دیگر فصلات کا نقصانات ہواہے جمعرات اورجمعہ کی شب نصیرآبادڈویژن کے مختلف علاقوں ڈیرہ مرادجمالی،چھتر،منجھوشوری، باباکوٹ، میرحسن،پیروپل،کے نواحی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش شروع ہوئی جوکہ رات گئے تک بارش کا سلسلہ جاری رہا۔
بارش کے باعث دیہی علاقوں کا شہروں سے زمینی راستہ عارضی طورپرمنقطع رہا جبکہ بجلی کا سٹم ساری رات بند رہابارشوں کے باعث شالی سمیت دیگر کھڑی فصلوں کو بھی کافی نقصان پہنچا ہے بارشوں کے باعث علاقے میں موسم خوشگوارہوگیا۔