|

وقتِ اشاعت :   November 5 – 2019

تربت: جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما سابق سینیٹر ڈاکٹراسماعیل بلیدی نے کہاہے کہ جمعیت علماء اسلام نے سب پر ثابت کردیاکہ ہماری عوامی عوامی قوت کیا ہے،عمران خان نے اگر استعفیٰ نہیں دیا تو ملک کیلئے خطرناک صورت بن سکتی ہے۔

اسلام آباددھرنے میں میڈیا سے گفتگومیں انہوں نے کہاکہ پہلی دفعہ پاکستان کی تمام سیاسی قیادت اور حکمران جماعت کویقین ہواہے کہ اتنے لوگوں کاجمع کرنا کسی اور جماعت کی بس کی بات نہیں ہے،جمعیت نے ثابت کیاکہ پاکستان میں اصل عوامی قوت جمعیت کے پاس ہے اگر شفاف اور غیرجانبدار الیکشن ہوں توجمعیت 2صوبوں اورمرکز میں بھی حکومت بنائے گی لیکن خلائی مخلوق کی مداخلت سے دھاندلی ہوتی ہے مکران میں الیکشن ہمارے سامنے ہیں بلوچستان میں باپ کے قیام کے 2ماہ بعد باپ کی حکومت بنائی گئی۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کو استعفیٰ دینا چاہیے کیونکہ اس حکومت کے دورمیں بے روزگاری، مہنگائی اور قرضوں کابوجھ اتنی زیادہ ہے کہ غریب خودکشی کرنے پرمجبورہیں اب مزید اس حکومت کارہناپاکستان کیلئے انتہائی خطرناک ہوگا اگر عمران خان نے استعفیٰ نہیں دیاتو ہم ڈی چوک تک جائیں گے اور اس حکومت کوگھرجانے پرمجبورکریں گے۔

عمران خان کا 4ماہ کا ڈی چوک پر دھرنا جائز تھا ہمارا دھرنا بھی جائز ہے عمران خان نے دھرنا دیکر دوسروں کیلئے مثال قائم کیا اس لئے اتنا عوام کا سیلاب کامطالبہ پوراکرتے ہوئے انہیں مستعفی ہوجانا چاہیے۔