بیلو ہوریزونٹے(آزادی نیوز)کوسٹاریکا نے اپنے ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں 3 ۔ 1 سے یوراگوئے کو شکست دیدی ہے۔کھیل کے 24ویں منٹ میں یورا گوئے کے کوانی نے پنلٹی کک پر گول کر کے اپنے ٹیم کو بر تر ی دلادی ۔ کھیل کے پہلے ہاف میں یوراگوئے کو 1-0کی برتر ی حاصل تھی۔دوسرے ہاف 54ویں منٹ میں کوسٹاریکاکے کیمبل نے گول کر کے مقابلہ برابر کر دیا۔اس کے تین منٹ بعد ڈوارٹے نے گو ل کر کے کوسٹاریکا کو 2-1بر تر ی دلا دی ۔کھیل کے 84 ویں منٹ میں یورینا نے ایک اور گول کر کے اپنے ٹیم کی جیت کو یقینی بنا دیا۔میچ ختم ہونے سے چند لمحے پہلے ورلڈ کپ کا پہلا ریڈ کارڈ یوراگوئے کے میکسی پریرا کو دکھایا گیا ہے۔ اور اس کوسٹاریکا نے یوراکوئے کو 3-1سے اپ سیٹ کردیا ۔واضح رہے کہ کوسٹا ریکا کی یوراکوئے کیخلاف پہلی جیت ہے ۔اس سے قبل فٹبال ورلڈ کپ کے گروپ ’’سی‘‘ کے میچ میں کولمبیا نے یونان کو باآسانی صفر کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے دی۔برازیل کے شہر بیلو ہوریزونٹے کے اسٹیڈیو مینیراؤ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کولمبیا کا حریف ٹیم کے خلاف شروع ہی سے پلڑا بھاری رہا اور میچ کے 5ویں منٹ میں ہی پیبلو ارمیرو نے گول کرکے کولمبیا کو سبقت دلادی جو میچ کے پہلے ہاف کے اختتام تک برقراررہی۔ دوسرے ہاف میں بھی کولمبیا نے یونان کے گول پوسٹ پر کئی وار کئے اور 58ویں منٹ میں جیمز روڈریگوز نے کولمبیا کی جانب سے دوسرا گول کرکے ٹیم کی برتری 0۔2 کردی جبکہ کولمبیا کی جانب سے تیسرا گول میچ کے 93ویں منٹ میں ٹیفیلو گوٹیراز نے کیا اور یوں کولمبیا نے یونان کے خلاف میچ 0۔3 سے باآسانی جیت لیا۔