مستونگ: نیشنل پارٹی اور بی ایس او پجار کے ضلعی عہدیداران اور سینئر رہنماؤں کا ایک مشترکہ اجلاس نیشنل پارٹی کے ضلعی قائم مقام صدر حاجی نزیر احمد سرپرہ کے زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ضلعی جنرل سیکریٹری سجاد بلوچ تحصیل مستونگ کے صدر نثار احمد مشوانی بی ایس او کے زونل آرگنائزر ناصر بلوچ جنرل سیکریٹری نثار بلوچ، عبدالسلام بلوچ، حاجی پسند خان شاہوانی، محمود بلوچ، محمد عارف باروزئی، رئیس ناصر سارنگزئی، مقبول بلوچ و دیگر نے شرکت کی۔
اجلاس میں تنظمی امور پارٹی اداروں کی فعالی علاقائی مسائل پر تفصیلی غوروغوص کے علاوہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ 12 نومبر کو نیشنل پارٹی اور بی ایس او کے بانی رہنماء شہید ڈاکٹر یاسین بلوچ کے برسی کی مناسبت سے نیشنل پارٹی اور بی ایس او پجار مستونگ کے زیر اہتمام تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا جائے گا جسکی تیاریوں کے سلسلے میں مختلف کمیٹیاں تشکیل دیں دی گئی۔
علاوزہ ازیں اجلاس میں سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے مستونگ شہر و گردونواح میں گیس پریشر کی کمی صارفین کو بغیر ریڈنگ کے ماہانہ ہزاروں روپے کی بھاری بھرکم بل بھیجنے، غیر قانونی طور پر میٹرز تبدیل کر کے ان پر 30سے 40 ہزار روپے کی جرمانہ عائد کرنے اور پرانے میٹرز نکال کر سندھ اور پنجاب سے نا کارہ نئی اور تیز رفتار میٹروں کی تنصیب جیسے عوام دشمن اقدامات کی شدید الفاظ میں مزمت کی گئی۔
انھوں نے کہا کہ مستونگ ایک لاواث ضلع بن چکی ہے موجودہ کھٹپتلی حکومت نے محکمہ گیس کیسکو سمیت دیگر ضلعی محکموں میں دانستہ طور پر اپنی کرپشن کمشن اور بھتہ خوری کی خاطر کرپٹ اور نا اہل آفیسروں کو مسلط کر کے مستونگ کے عوام کو خوار و زلیل کیا جا رہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ گیس انتظامیہ اور کیسکو حکام کو سختی سے متنبہ کرتے ہے کہ اپنی اس عوام دشمن اور ظالمانہ ترک کر کے مستونگ کے عوام کو صیحح معانوں میں گیس اور بجلی مہیا کرے بصورت دیگر نشنل پارٹی اپنے عوام کو گیس اور کیسکو حکام کی لوٹ مار کی پالیسی رحم و کرم پر کسی صورت تنہا نہیں چھوڑ سکتی۔
اجلاس میں سوئی سدرن گیس کمپنی کے صوبائی جنرل مینجر اور چیف انجیئنر کیسکو سے مطالبہ کیا ہے کہ مستونگ کے عوام کو گیس اور بجلی کے عزاب سے نجات دلانے کے لیے عوام دشمن گیس کے زونل مینجر اور ایس ڈی او کیسکو کو فوری طور پر تبادلہ کر ے بصورت دیگر نیشنل پارٹی عوام کیساتھ مل کر بھر پور احتجاج کرینگے۔