چھتر: ضلع نصیر آباد تحصیل چھتر میں ٹماٹر کی فصل میں مرض کروڑوں کی فصل نقصان ہونے کا خدشہ۔ محکمہ زراعت خواب خرگوش میں سویا ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع نصیر آباد تحصیل چھتر کے علاقہ ربعی علاقہ اور چھتر شہر گردونواح۔ شیرانی۔ موندر۔سون واہ۔ میلڑ۔فیجی۔ طاہرکوٹ۔ گوٹھ ماچھی۔ کنڈی۔شاہ پو۔ر مصری۔درگاہ شہشاہ۔کنری۔ میں سولر ٹیوب ویل سسٹم پر ہزاروں ایکڑ زمین پر ٹماٹر کی فصل اگایا گیا ہے۔
جس میں زمینداروں اور کاشتکاروں نے خطیر رقم لگایا ہوا ہے۔لیکن فصل تیار ہونے کے قریب ہے. پودے سکڑ کرمرجھاتے جارہے ہیں۔ کاشتکاروں نے پرائیوٹ زرعی ادویات والوں سے ہزاروں کے روپے کے مہنگے ادویات چھڑکنے کے باوجود بھی مرض جانے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ بلکہ بڑھتا جا رہا ہے۔
ڈویثرن نصیر آباد میں محکمہ زراعت ہونے کے باوجود بھی ٹماٹر کی فصل کی وبائی امراض روک تھام یا معائنہ کرنے ایریا میں نہیں جا رہا ہے۔ بلکہ خواب خرگوش میں سویا ہوا ہے۔ اگر یہی حال رہا کروڑوں روپے اگائی جانی والی ٹماٹرفصل تباہ ہو جائے گا.۔