لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پاکستان عوامی تحریک اور پولیس کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں زخمی ہونے والے افراد کی میڈیکل رپورٹس میں تبدیلی کے لیے پولیس کے نتیجے میں زخمیوں کی میڈیکل رپورٹس میں ردو وبدل کے حوالے سے سامنے آنے والی میڈیا رپورٹس کا نوٹس لے لیا ہے۔
واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کے لواحقین نے الزام عائد کیا ہے کہ پنجاب پولیس نے جناح اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پر دباؤ ڈال کر زخمیوں کی میڈیکل رپورٹس تبدیل کرانے کی کوشش کی ہے۔
جبکہ پولیس کا اس سلسلے میں موقف یہ ہے کہ پولیس میڈیکل رپورٹس میں ردو بدل کے لیے نہیں بلکہ زخمیوں کی عیادت کے لیے اسپتال میں موجود تھی۔
یاد رہے کہ منگل کو علامہ طاہر القادری کی رہائش گاہ واقع ماڈل ٹاؤن کے باہرپاکستان عوامی تحریک کے کارکنان اور پولیس کے درمیان ہونے والی جھڑپکے نتیجے میں دو خواتین سمیت سات افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔