مستونگ : مستونگ میں گیس پریشر کی کمی اور اوور بلنگ کے خلاف گرینڈالائنس کے زیر اہتمام خادم مستونگ حاجی محمد انور شاہوانی میر محمد اقبال زہری اور میرجلیل جان محمدشہی کی قیادت میں ریلی نکالی گئی اورسلطان شہید چوک پر جلسہ منعقد کیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق مستونگ شہر و گردونواح میں سوئی سدرن گیس کی پریشر کی کمی اور محکمہ گیس کی جانب سے ناجائز اوور بلنگ کے خلاف گرینڈ الائنس کے رہنماوں حاجی انور شاہوانی میراقبال زہری میرجلیل محمدشہی کے قیادت میں ایک ریلی نکالی گئی ریلی شہر کے مختلف راستوں سے گزرتی ہوئی مرکزی چوک پر جلسے کا شکل اختیار کرگیا۔
جلسہ سے حاجی انور شاہوانی میراقبال زہری میرجلیل محمدشہی سابق کونسلرحاجی اسلم شاہوانی۔میرسعداللہ مینگل حاجی عبدالمالک رند مولوی زکریاشاہوانی ڈاکٹر محمد اسماعیل بلوچ۔حاجی محمداکرم شاھوانی۔ محمد ایوب لہڑی۔عبدالعلیم شاھوانی۔ماسٹرعبدالرشیدشاہوانی۔میر مصطفی سمالانی و دیگر نے خطاب کرتیہوئے کہاکہ سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی مستونگ شہر سمیت تمام علاقوں میں گیس پریشر غائب ہوتی ہے جس سے صارفین کو سخت مشکلات کا سامناکرناپڑھ رہاہے اور دوسری جانب محکمہ گیس کی جانب سے ناجائز طور پر لاکھوں روپے کے بل صارفین کو ارسال کررہے ہیں جس سے صارفین کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہیں۔
مستونگ گیس آفس میں ایک نااہل اور کرپٹ آفیسرکو زونل انچارج تعینات کیاگیا جو صارفین کو ناجائز طور پر تنگ کررہاہیاور عوام کے ساتھ انکا رویہ بھی انتہائی ناشائستہ ہیجس کو مزید یہاں برداشت نہیں کیاجاسکتا۔انھوں نے کہاکہ مستونگ کے عوام کو لاورث سمجھ کر ناجائز تنگ کیا جا رہا ہیں۔انھوں نے مزید کہاکہ مستونگ میں درجہ چارم کے پوسٹوں کو فروخت کرکے غیرمقامی افراد کو تعینات کیاگیاہیں جس کی پرزور مزمت کرتیہیں۔
مقررین نے کہاکہ بلوچستان ایک غریب صوبہ ہے اور یہاں پر روزگار کے زرائع موجود نہیں اور بلوچستان کے لاکھوں نوجوان جن میں اکثریت اعلی تعلیم یافتہ نوجوانوں کی ہیں وہ ایرانی تیل کے کاروبار کے ساتھ منسلک ہے اور وہ اپنے گھر اور بچوں کا پیٹھ پالنے دو تین ہزار لیٹر تیل لاکر گزارہ کرتیہیں مگر افسوس کہ صوبائی حکومت نے ان پر انکے حلال کا روزگار بند کردیا۔
انھوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیاکہ چوٹے گاڑیوں میں تیل کی سپلائی پر سے پابندی فوری طورپر ہٹھادیں۔ڈپٹی کمشنر کے ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرحبیب الرحمن لونی مزاکرات کے لیئے پہنچ گئے اور یقین دہانی کرانے پر مظاہریں نے گیس آفس کا گھیراو موخرکردیا۔
مقررین نے جی ایم سوئی سدرن گیس کمپنی سے مستونگ میں گیس پریشر کی کمی دور کرنے اور ناجائز اوور بلنگ کا نوٹس لے کر ازالہ کرنے اور زونل انچارج کو فوری تبدیل کرنے کامطالبہ کیا۔انھوں نیکہاکہ ایک ہفتے میں اگر گیس پریشر اووربلنگ کا مسئلہ حل نہیں کیاگیا تو عوام کے ساتھ مل کر گیس آفس کا گھیراو کرینگے اور قومی شاہراہ کو بھی بلاک کیاجائے گا۔۔۔مظاہرے میں گیس کے بل نذر آتش کئے گئے۔