تربت : محکمہ تعلیم کیچ نان ٹیچنگ خالی اسامیوں پر بھرتی ہونے والے امیدواروں کے اہل خانہ کی طرف سے بھرتی ہونے والے امیدواروں کی حمایت میں ایک ریلی نکالی گئی،ریلی میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل تھی، جنکے ہاتھوں میں پاکستان کا جھنڈا تھا، ریلی شہر کے مین شاہراہوں سے ہوتا ہوا فدا شہید چوک پر پہنچی۔
جہاں پر ریلی کے شرکاء نے محکمہ ایجوکیشن کے نن ٹیچنگ پوسٹوں کی تقرریوں کو میرٹ قرار دیکر موجودہ حکومت کے حق میں نعرے بازی کی اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے اس موقع پر ریلی کے شرکاء نے کہا کہ مذکورہ پوسٹوں پر بھرتیاں میرٹ کی بنیاد پر کی گئی ہیں۔
آل پارٹیز اینڈسو شل فورم کا پروپیگنڈہ سمجھ سے بالاتر ہے اور یہ غریب دشمنی ہے ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں ایجوکیشن کمیٹی نے صاف و شفاف طریقے سے حقدار امیدواروں کو بھرتی کی ہیں بھرتی ہونے والے افراد بی اے، ایم، اور ایل ایل بی پاس غریب خاندانوں سے تعلق رکھتے ہیں، جو سابقہ حکومتوں کی روش کے شکار ہیں موجودہ دور حکومت میں انکی داد رسی کی گئی ہے۔
کیچ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ غریب تعلیم یافتہ افراد کو اہمیت دی گئی ہے لیکن نیشنل پارٹی اور پی این پی عوامی اور دیگر چند سیاسی پارٹیاں اس پر بھی اپنی سیاست چمکا کر غریب عوام کا گلا گھونٹنے پر تلے ہوئے ہیں ان ہی پارٹیوں نے اپنے دور اقتدار میں غریب امیدواروں کو نوکریاں دینے کے بجائے اپنے عزیز و اقارب کو ترجیح دی اور پوسٹوں کی خرید فروخت کی انھیں خطرہ ہے کہ موجودہ حکومت کی اس غریب پرورعمل کی وجہ سے انکی سیاست خطرے میں نہ پڑھ جائے،وہ اپنی جھوٹی سیاست کو بچانے کیلئے غریب دشمنی پر اتر آئے ہیں جو وہ ماضی میں کرتے آئے ہیں۔
موجودہ حکومت کی غریب دوستی کا یہ عمل انکو کانٹے کی طرح چھب رہی ہے انھوں نے کہا کیچ میں عوام کو کئی مشکلات درپیش ہیں لیکن آل پارٹیز نے کبھی بھوک ہڑتال پر بیٹھنے کی زحمت نہیں کی ہے کیچ کے اصل مسائل پر انکو کوئی سروکار نہیں ہے لیکن جب بھی کسی غریب کے منہ تک نوالہ پہنچتا ہے وہ چھیننے کی کوشش کرتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ انکے لیئے یہ شرم کا مقام ہے کہ اپنے بچوں کی حق کی خاطرپردہ دار مائیں اور بہنیں سڑکوں پر نکل آئی ہیں انھوں نے کہا کہ اگر سازشی عناصر کی وجہ سے ہمارے بچوں کے منہ سے نوالہ چھینا گیا تو اسی چوک پر خود سوزی کریں گے شاہد تب سازشی اور بے ضمیر سیاسی عناصر کے کلیجے میں ٹھنڈک پہنچے۔