پنجگور : پنجگور جے یو آئی کا آذادی مارچ پلان بی کے تحت جے یو آئی کے کارکنوں نے نیشنل پارٹی کے کارکنوں کے ہمراہ سی پیک روڑ پر دھرنا دے کر کوئٹہ کراچی شاہراہ کو ٹریفک کے لیے بند کردیاگیا۔
سینکڑوں گاڑیاں دونوں اطراف میں پھنس کر رہ گئیں دھرنا سے جے یو آئی کے صوبائی نائب امیر خالد ولید سیفی ضلعی امیر حافظ محمد اعظم جنرل سکریٹری حاجی عبدالعزیز مولوی عبدالعلیم،ولی ساسولی حاجی محمد ایوب دھواری واشک کے رہنما مولوی عبدالحکیم نیشنل پارٹی کے رہنما سابق صوبائی وزیر رحمت صالح ضلعی صدر حاجی محمد اکبر حاجی صالح محمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد دھرنے کے بعد پلان بی کے تحت احتجاج کیا جارہا ہے موجودہ حکمران ناجائز ہیں انھیں عوام پر زبردستی مسلط کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ حکمرانوں کی وجہ سے مہنگاہی اور بے حیائی پروان چڑھا ہے رحمت صالح نے کہا کہ سی پیک روڑ ایک لوکل روڑ سے بھی بدتر ہے اسے گیم چینجر کا نام دینا بدقسمتی ہے انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی جے یو آئی کے مارچ کی مکمل حمایت کرتا ہے ملک میں مارشلا لگا ہوا ہے میڈیا سمیت اظہار رائے پر پابندی ہے انہوں نے کہا کہ ملک کو کسی اور جگہ سے کنٹرول کیا جارہا ہے حتکہ صوبوں کے معاملات پر بھی دست اندازی ہورہی ہے۔
عمران حکومت کرنے کے اہل نہیں امریکہ اور یہودی لابی کے بل بوتے پرنیازی حکومت زیادہ دیر تک نہیں چل سکتی عمران خان ایک جھوٹ کا کارخانہ ہے عوام کو جھوٹے اور سہانے خواب دکھا کر اقتدار حاصل کیا موجودہ حکمران ملک کے لیے ڈینگی مچھر بن چکے ہیں جو مہنگائی کے زریعے عوام کو بھوکا مار رہی ہے بلوچستان میں حکومت بھی ناکام ہے صوبائی حکومت وٹسیپ پر چل رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام ڈاکووں کے رحم وکرم ہیں ہم نے قربانی دے کر ملک دشمن قوتوں کا راستہ روکا اب دوبارہ ملک دشمن قوتیں پر واں چڑھ رہی ہیں منشیات عام ہے منشیات فروشوں کی سرپرستی کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ جمہوریت سے ملک مظبوط ہوتی ہیں اس دوران جے یوآئی تربت کے رینما اور ممتاز نعت خوان ا کفایت اللہ کیفی نے اپنے نظم سے دھرنے کے شرکا ء کو محضوظ کیا۔