گوادر : ساحل ماہی گیر ویلفیئر سو سائٹی گوادر کی جانب سے گزشتہ روز پر یس کلب گوادر کے سامنے احتجاجی مظا ہرہ کیاگیا۔ احتجاجی مظا ہرہ سے ساحل ماہی گیر ویلفیئر سو سائٹی گوادر کے صدر رفیق صدیق نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ بلوچستان ایمپلائیز ہاؤسنگ اسکیم کے نام پر گوادر کے مستحق ماہی گیروں اور شہریوں کی حق تلفی کاآغاز کیا گیا ہے شنید ہے کہ ماہی گیروں کے نام پر مختلف فہرست بھی تیار کئے جارہے ہیں لیکن جو بے گھر ماہی گیر ہیں ان کا کوئی پر سان حال نہیں۔
ا نہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی ماہی گیروں کو رہائشی گھر دینے کے نام پر ماہی گیروں کا استحصال کیا گیا اب پرانی روایت پھر دہرائی جارہی ہے جو قابل مزمت ہے ساحل ماہی گیر ویلفیئر سوسائٹی گوادر ماہی گیروں کے اس استحصال کو کسی بھی صورت قبول نہیں کرے گی بلکہ اس کی راہ میں حائل ہوکر ماہی گیروں کا مقدمہ لڑے گی۔
انہوں نے ماہی گیروں سے اپیل کی کہ وہ اپنے حقوق کے لیئے متحد ہو جائیں اور ان قوتوں کا کسی بھی صورت آلہ کار نہ بنیں جو ماہی گیروں کو اپنے مزموم مقاصد کے لیئے استعمال کرتے ہیں۔