|

وقتِ اشاعت :   November 24 – 2019

نوشکی:  نوشکی کچکی کے مقام پر چاغی لیویز فورس نے دوقطری باشندوں کو گرفتار کر لیا۔

لیویز ذرائع کے مطابق قطری شہری التانی عبدالعزیز عبداللہ اور احمد عبداللہ عرار الرمزئی ضلع چاغی میں شکار کے لئے آئے ہوئے تھے کہ لیویز فورس چاغی نے انہیں گرفتار کر لیا جن سے قطری پاسپورٹ ڈالر اور دیگر سامان بھی بر آمد کرلیا گیا ہے وائلڈ لائف و جنگلات کے مطابق چاغی کا علاقہ کسی قطری شیخ یا شہزادے کو الاٹ نہیں ہے کمشنر رخشان ڈویژن محمد ایاز خان مندو خیل نے اے سی چاغی کو قانونی کاروائی کی ہدایت کر دی ہے۔

واضع رہے قطر امارات اور دیگر غیر ملکی عرب شیخ اور جو ہر سال نوشکی چاغی واشک خاران میں غیر قانونی طور پر شکار کے لئے آتے ہیں اور 10 سے 15 دنوں کی شکار کے لئے کروڑوں روپے علاقائی قبائلی افراد کو دیتے ہیں عربوں کے اس شکار میں زیادہ تر مذکورہ علاقوں کے منتخب نمائندے ملوث پائے جاتے ہیں عرب شکاری کچکی تک کیسے پہنچے اس پر تحقیقات جاری ہے۔