خضدار : وزیراعلیٰ بلوچستان کے معاونِ خصوصی آغا شکیل احمددرانی نے کہاہے کہ عوام کی جانب سے ہماری جماعت پر اعتماد بڑھ رہاہے اور عوام ترقی پسندانہ سوچ لیکر بی اے پی میں شمولیت اختیار کررہی ہے یہی عوام کی مثبت سوچ کی طر پیش قدمی ہے، ماضی میں یہاں عوام کا استحصال ہوتا رہاہے ترقیاتی منصوبے ہوں یا ملازمتیں سب میں غریب اور مستحق لوگوں کو نظر انداز کیا جاتا رہاہے۔
عوام کی قوت سے ہی ہم مستقبل میں سیاسی جدوجہد اور سیاسی مقابلے میں کامیابی حاصل کرکے عوام کی نمائندگی کا حق اور عوامی مسائل حل کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خضدار میں مختلف جماعتوں اور مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے وسیاسی کارکنان و رہنماؤں کی بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت کے موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر بلوچستان عوامی پارٹی کے آرگنائزر حاجی جاوید احمد سوزسینئر رہنما سردار بلند خان۔انجینئر میرعتیق ساجدی۔ٹکری بشیر جتک نے خطاب کرتے ہو۔ کہا ہم آغا شکیل احمد خضداری کی قیادت پر فخر محسوس کرتے ہے کہ ہمارے خضدار کے مسائل سے بخوبی واقف ہے۔
بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیتی پروگراموں کا سلسلہ جاری خضدار اکرو سے۔بی این پی عوامی سے مستعفی ہوکر رئیس علی احمد کی سربراہی میں رئیس نیک محمد۔فیض محمد۔خلیل احمد۔ محمد الیاس۔ سیف اللہ۔ عبدالنبی۔محمد صادق۔محمد رفیق و علی حسن۔اپنیدیگر سیکڑوں ساتھیوں سمیت بلوچستان عوامی پارٹی میں شامل ہوگئے۔
بندی چکی خضدار سے بی این پی عوامی استعفی دے ریس علی احمد کے سربراہی میں سید صالح شاہ سعیداحمد عمرانی محمد انور شاہ محمد یونس شاہ۔ و دیگر سینکڑوں ساتھیوں سمیت بلوچستان عوامی میں شامل ہوگئے۔
رشید زہری کیسربراہی میں سنی کُن و بلوچ کالونی سے محمددین مینگل محمد حمزہ غلام محمد محمد ابراھیم عبدالحکیم عبدالکریم میرگل شاہ محمد محمد حیات علی اکبر سید خان حبیب خان رسول بخش سیف اللہ نورمحمد ظفر ماجد سیف اللہ ثناء اللہ عبدالکریم رفیق۔غلام حسین شکیل احمد منظوراحمد عمران خان غلام نبی محمد عیسیٰ مولابخش منیر احمد گل محمد علی حسن عبدالحکیم نوازخان ودیگر نیسینکڑوں ساتھیوں سمیت بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) سے استعفی دیکر بلوچستان عوامی پارٹی میں شامل ہوگئے۔
سنی عوامی سے رشید زہری کی سربراہی میں لکھمیر بلوچ۔ محمد اشرف فیض محمد۔ دوست محمد۔ودیگرنیساتھیوں سمیت نیشنل پارٹی سیاستعفیٰ دے کر باقاعدہ بلوچستان عوامی پارٹی کا حصہ بن گئے سنی عوامی سے ہی رشید زہری کی سربراہی میں عبدالحکیم شاہوانی عبدالواحد شاہوانی سیف اللہ چھٹہ سمیع اللہ عبداللہ عمران محمد حسن عبدالسلام منیر احمد ودیگر سینکڑوں ساتھیوں سمیت سیاسی جماعت سے استعفی دیکر بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔
وزیر اعلی بلوچستان کے اسپیشل اسسٹنٹ آغا شکیل احمد خضداری نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کی جوگ در جوگ شمولیت اس بات کا واضع ثبوت ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی،عوامی خدمت سے سرشار جماعت ہے ہماری روز اول سے یہی کوشش رہی ہے کہ عوام کے مسائل ان کے دہلیز پے حل ہوں۔
اس موقع پر خضدار کے ضلعی رہنما سردار عزیز محمد عمرانی۔وڈیرہ محمدصالح جاموٹ عبدالصمد کرد۔ممتازبلوچ۔بشیرغلامانی۔سردار منظور باجوئی میر محمد اکبر زنگیجو۔بشیر زہری۔رسول بخش خدرانی۔میرجہانزیب باجوئی۔سکندر قمبرانی۔انور غلامانی۔میراسد غلامانی۔میر شاہجہان عمرانی۔رئیس شمس الدین بلوچ ٹکری عبدالحکیم خدرانی۔شکیل صابر۔محمد اسماعیل مینگل۔بلال خان یونس نتھوانی۔احمد خان غلامانی دیگر کارکنان موجود تھے۔