خضدار : جمعیت علماء اسلام ضلع خضدا ر کے سیکرٹری جنرل آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی خضدار کے چیئر مین مولانا عنایت اللہ رودینی نے کہا کہ خضدار بلوچستان میں آبادی و تجارت کے اعتبار سے انتہائی ترقی کرنے والا شہر ہے۔
اس شہر کے مستقبل کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے اس شہر کے لئے ایک بہترین ٹاؤن پلان بنانے کی اشدضرورت ہے کمشنر قلات ڈویثرن خضدار انتظامیہ کی طرف سے خضدار شہر کے لئے ٹاؤن پلان کی تیاری کی کوشش قابلِ ستائش ہے لیکن اس ٹاؤن پلان کو عوام کی امنگوں اور شہر ِ ِ ِ کے ضروریات کے مطابق بنانے کے لئے عوامی نمائندوں کی مشاورت کو شامل کرنے اس کمیٹی میں ان کو شامل کیا جائے۔
کیونکہ اس شہر کی ضروریات اور مفاد عامہ کے لئے عوام کی مشاور ت انتہائی ضروری ہے ان خیالات اظہار انہوں نے خضدار کے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا مولانا عنایت اللہ رودینی نے کہا کہ خضدار میں اراضی کی نئی سٹلمنٹ لوگوں کو ان کے مکانات پر مالکانہ حقوق دینے لئے نئی سٹلمنٹ کی ضرورت ہے اس وقت خضدار میں ہزاروں افراد کے پاس ان کے گھروں کا مالکانہ حقوق نہیں ہیں جس کی وجہ سے ان کا اور ان کے بچوں کا مستقبل غیر محفو ظ ہے جبکہ تاریخی طور خضدار کے اراضی یہاں کے بسنے والے اقوام و قبائل کے ہیں لیکن ان اراضی کی پیمائش سٹلمنٹ کے وقت عوام کو بائی پاس کرکے یہاں کے اراضیوں کو حکومت بلوچستان کے نام پر کردیا گیا۔
ہم نے اس حوالے ہر وقت آواز بلند کی ہے سابقہ وزراء اعلی ڈاکٹر عبد المالک بلوچ، نواب ثنا ء اللہ خان زہری سے اس حوالے ملاقات کی اور ان کو خضدار عوام کے اس اہم ترین مشکل سے ان کو آگاہ کیا انہوں نے ہمیں اس حوالے یقین دہانیاں کرائی لیکن ابتک مسئلہ جوں کا توں ہے اس وجہ سے اگر کوئی شخص اپنے گھر کی مرمت کرتا ہے تو ان کو تنگ کیا جا تا ہے جو انتہائی افسوس ناک ہے۔
مولانا عنایت اللہ رودینی نے کہا کہ آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے فورم سے عوام کے مسائل اور ان کے حقوق کے لئے ہر آواز بلند کیا گیا ہے اور عوام کے مسائل سے بے خبر نہیں ہیں اور آئندہ بھی عوام کے ساتھ ہمارا قریبی رشتہ و تعلق رہیگا۔