حب : چیف سیکرٹری بلوچستان کیپٹن ریٹائرڈ فضیل اصغرکا گڈانی کنڈملیر کا تفصیلی دورہ گڈانی جیٹی سمیت شپ بریکنگ یارڈ اور کنڈملیر میں مختلف منصوبوں کا معائنہ کیا اور ہنگلاج نانی مندر کا دورہ کیا۔
اتوار کے روز چیف سیکرٹری بلوچستان کیپٹن ریٹائرڈ فضیل اصغر گڈانی کا دورہ گڈانی جیٹی،پکنک پوائنٹ اور شب بریکنگ یارڈ گڈانی معائنہ اس موقع پر سابق صوبائی وزیر پرنس احمد علی و باپ پارٹی کے کارکنان ان کے ہمراہ تھے ماہی گیروں نے جیٹی کے مسائل سے آگاہ کیا تفصیلات کے مطابق چیف سیکرٹری بلوچستان کیپٹن ریٹائرڈ فضیل اصغر نے اتوار کے روز بلوچستان کی ساحلی پٹی گڈانی کا دورہ کیا اس موقع پر انھوں نے گڈانی جیٹی پکنک پوائنٹ اور شب بریکنگ یارڈ گڈانی کا دورہ کیا۔
اس حوالے سے باپ پاڑٹی کے رہنما سابق کونسلران ناکو غلام قادر ساجدی۔مولا بخش حیدر و دیگر نے ان کو گڈانی جیٹی اور ماہی گیروں کے مسائل سے آگاہ کیا جس کے فوری حل کی یقین دہانی کرائی بعد ازا انھوں نے شب بریکنگ یارڈ گڈانی کے پلاٹ کا معائنہ کیا اس سلسلے میں بی ڈی اے کے آفیسر محبت خان بابر نے شب بریکنگ یارڈ گڈانی کے مسائل سے آگاہ کیا اس موقع پر سابق صوبائی وزیر پرنس احمد علی سمیت مختلف محکموں کے سیکریٹریز۔ڈی جی بی سی ڈی اے۔ڈی جی فشیریز منور موسیانی۔ناکو غلام قادر ساجدی۔مولا بخش حیدر۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لسبیلہ فرحان سیلمان رونجھو اسسٹنٹ کمشنر حب مہراللہ بادینی و دیگر اس موقع پر موجود تھے۔
بعدازاں چیف سیکرٹری بلوچستان لسبیلہ کے ساحلی علاقہ کنڈملیر پہنچے جہاں مختلف منصوبوں کا معائنہ کیا اور ہنگلاج مندرکا دورہ کیا اس موقع پر چیف سیکریٹری بلوچستان فضیل اصغر نے کہا ہے کہ سیاحتی فروغ کیلئے حکومت موثر اقدامات اٹھارہی ہے کنڈملیر پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں اور یہاں پر بلڈنگ سمیت دیگر سہولیات سیاحوں کو فراہم کیئے جائیں گے کراچی سے چمن تک قومی شاہراہ کو ڈبل کرنے کا کام وفاقی حکومت کے پاس ہے۔
انشا اللہ وہ جلد اس کام کا بھی آغاز کیا جائیگا ہنگلاج نانی مندر پر بھی یاتریوں کو سہولیات فراہم کیئے جائیں گے کنڈملیر ایک خوبصورت گولڈن ساحل ہے اور اس ساحل کو مزید بہتر بنانے کیلئے عملی طور پر اقدامات اٹھائے جائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہنگلاج نانی مندر اور کنڈملیر کے دورے کے موقع پر اورماڑہ روانگی سے قبل ساحل سمندر کنڈملیر پر صحافیوں سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ ساحل سمندر کنڈملیر ایک خوبصورت گولڈن ساحل ہے اور یہاں پر سیاح پورے ملک سے آرہے ہیں ان کے تحفظ و سہولیات فراہم کررہے ہیں اور یہاں پر سیاحوں کیلئے بلڈنگ سمیت دیگر بنیادی سہولیات کو فراہم کیا جائیگا اور یہاں پر مزید جلد سہولیات فراہم کرینگے اور کنڈملیر کو انشا اللہ دنیا کا ایک خوبصورت پکنک پوائنٹ بنائیں گے اور حکومت سیاحتی مقامات پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہنگلاج نانی مندر ہندوں کیلئے ایک بڑی مقدس جگہ ہے اور ان کی سب سے بڑی عبادت گاہ ہے اور یہاں پر ان کو تمام سہولیات فراہم کی جارہی ہے اور مزید بھی سہولیات فراہم کیئے جائیں گے اور تمام ترقیاتی منصوبوں کو جلد پائیہ تکمیل تک پہنچایا جائیگا اور ترقیاتی کاموں میں کسی بھی قسم کی ناقص پلاننگ کو قبول نہیں کرینگے اس دوران سابق صوبائی وزیر بلوچستان پرنس احمد علی بلوچ بھی انکے ہمراہ تھے۔
چیف سیکریٹری بلوچستان فضیل اصغر کو ڈپٹی کمشنر لسبیلہ شبیر احمد مینگل نے کنڈملیر سمیت ہنگلاج مندر و دیگر ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفینگ دی اور ہنگلاج نانی مندر آمد پر شیوا منڈلی کے سربراہ مکھی شیوا رام لاسی۔ویرسی مل و دیگر نے چیف سیکریٹری فضیل اصغر سمیت تمام معزز مہمانوں کو روایتی اجرکیں پہنائی گئیں اس دوران سیکریٹری ایس این جی ڈی۔سیکریٹری ٹورزم ظفر بلیدی سمیت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عزت نذیر بلوچ۔اسسٹنٹ کمشنر بیلہ ڈاکٹر جمیل احمد بلوچ۔نائب تحصیلدار لیاری آفتاب موندرہ۔سابق ڈی جی ہیلتھ نصیر بلوچ۔سب ڈویڑن آفیسر ہنگول نیشنل پارک عبدالرحمن۔ہنگول چیک پوسٹ کے انچارج عبدالجلیل سومرو۔ایس ڈی او احسان اللہ لنڈ بلوچ۔ہارون میروانی بلوچ۔خالد نواب ودیگر موجود تھے۔