چمن: چمن کلی عبدالرحمن میں لیویز کے چیک پوسٹ کے اندر بم دھماکہ ایک اہلکار معمولی زخمی چمن سول ہسپتال منتقل عمارت تباہ دھماکہ کے بعد علاقے کو لیویز فورس نے گھیرے میں لیکر تحقیقات شروع کردی،بی ڈی ایس کی ٹیم طلب کر لی گئی۔
تفصیلات کے مطابق چمن کے علاقے کلی عبدالرحمن میں لیویز چیک پوسٹ میں بم دھماکہ ہوا دھماکہ کے نتیجے میں لیویز کا ایک اہلکارمعمولی زخمی ہوا جنہیں فوری طور پر چمن کے سول ہسپتال منتقل کیا گیا دھماکہ ہونے کے بعد لیویز فورس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر شواہد اکھٹے کرنے اور دھماکے کی نوعیت معلوم کرنے کیلئے آپریشن شروع کردیا دھماکہ سے چیک پوسٹ کی عمارت تباہ ہو گئی۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر یاسر اقبال دشتی نے میڈیا کو بتایا کہ بدقسمتی سے لیویز چیک پوسٹ کی چار دیواری نہیں ہے جس کے باعث یہ واقع پیش آیا ہے جس کی تحقیقات ابھی جاری ہے اور بی ڈی ایس کی ٹیم کو طلب کر لیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ رات کا وقت ہے اور چیک پوسٹ پر بجلی کی سہولت اور روشنائی بھی کم ہے جس کی وجہ سے دشمن آسانی سے اپنا کام سرانجام دیں سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ لیویز فورس دشمنوں سے نمٹنے کیلئے اچھا کردار ادا کر رہی ہیں اور لیویز فورس کے نوجوان دشمنوں کا خاتمہ کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں اسی وجہ سے دشمن عناصر نے لیویز فورس کو نشانہ بنایا ہے انہوں نے مزید کہاکہ بہت جلد واقع میں ملوث افراد قانون کے گرفت میں ہونگے۔