وندر: ڈی جی خان سیمنٹ کمپنی کی انتظامیہ کے ظلم و زیادتی کے خلاف لگایا گیا احتجاجی کیمپ دسویں روز بھی جاری حب وندر لسبیلہ بھر سے سیاسی و سماجی رہنماں کی آمد کا سلسلہ جاری وندر کی سیاسی و سماجی شخصیات عبدالواحد انگاریہ اکبر علی برہ سکندر سلطان انگاریہ اور محمد انور انگاریہ کی فقیر برادری کے احتجاجی کیمپ آمد وڈیرہ سومرو فقیر نزیر احمد فقیر نصیر احمد فقیر فقیر جاوید لاسی دیگر سے ملاقات۔
انہوں نے کہاکہآج سے 2 سال قبل بھوتانی رابطہ آفس وندر میں ڈی جی خان سیمنٹ کمپنی کے واٹر بور کے خلاف بہت بڑا اجلاس طلب کیا گیا جس میں بھوتانی گروپ وندر کے سینئر رہنماں میں یہ طے ہوا تھا کہ یہ جو ڈی جی خان سیمنٹ کمپنی کے واٹر بور ہیں وہ ہمارے علاقے کے لیے نقصان دہ ہیں اس حوالے سے وندر شہر میں زبردست ریلی نکالی گئی اور اس ریلی میں چیخ چیخ کر تقریریں کی گئی۔
اس ریلی کے بعد ڈی جی خان کے ان بورزکے خلاف ہرقسم کے احتجاج ختم اورمکمل خاموشی چھاگئی جس کئی سوال جنم لے رہیہیں آخراس پراسرار خاموشی کی کیاوجہ ہوسکتی ہے جبکہ متاثرین نے شکوہ کرتے ہوئے کہاکہ بھوتانی گروپ کے قائدین اور سینئر رہنماں سے اتنا بھی نہیں ہوا کہ دو قدم چل کر فقیر برادری کا ساتھ دیں اور ان کے احتجاجی کیمپ کی حمایت کرتے ہم بھوتانی صاحبان اور بھوتانی گروپ کے سینئر رہنماں کو یہ باور کرانا چاہتے ہیں کہ صرف الیکشن میں اپنے لوگوں کو یاد نہ کریں الیکشن کے بعد بھی اپنے گروپ کے لوگوں کا حال حوال پوچھا کریں۔
انہوں نے کہا کہ ڈی جی خان سیمنٹ کمپنی کی انتظامیہ وڈیرہ سومرو فقیر کو دھمکیاں دینے سے گریز کریں ہم ڈی جی خان سیمنٹ کمپنی کے اس رویے کی سخت الفاظوں میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم وڈیرہ سومرو فقیر فقیر برادری کے ساتھ ہیں اور ہم فقیر برادری کے احتجاجی کیمپ کی مکمل حمایت کرتے ہیں