ڈھاڈر: شب گزشتہ سنی واقعہ میں ملوث عناصر کے رندات کے پیچھے لیویز فورس کے لاپتہ پانچ اہلکاروں میں سے ایک اہلکار کی لاش بر آمد،علاقے میں سرچ آپریشن جاری کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔
تفصیلات کے مطابقضلع کچھی کی تحصیل سنی کے علاقے عاشق ماڑی کے قریب دو روز قبل مقامی کنسٹریکشن کمپنی کی ڈمپر گاڑی کو نامعلوم افراد کی جانب سے نذرآتش کیا گیا تھا جس کے بعد لیویز فورس کچھی نے علاقے کا محاصرہ کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی تھی پہاڑی سلسلہ ہونے کی وجہ سے آپریشن ملتوی کیا گیا تھا۔
جن میں کچھی لیویز فورس کے پانچ اہلکار لاپتہ ہوگئے تھے جنکی تلاش کیلئے ڈپٹی کمشنر کچھی سلطان احمد بگٹی کی سربراہی میں لیویز فورس کچھی،ایف سی اور انتظامیہ کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ پہنچ کر لاپتہ اہلکاروں کی تلاش اور سر چ آپریشن شروع کردیا۔
اس دوران ایک لاپتہ اہلکار سفر خان ولدعیسب خان قوم جتوئی کی لاش بر آمد ہوا جسے ضروری کاروائی کے بعد تدفین کردیا گیا آخری اطلاعات کے مطابق علاقے میں رات کی تاریکی اور پہاڑی سلسلہ ہونیکی وجہ سے سر چ آپریشن ملتوی اور لاپتہ اہلکاروں کی تلاش کا کام بھی کل تک موخر کیا گیا ہے۔