سوراب : بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب سوراب انتظامیہ نے پنچگور سے آنے والے سو سے زائد ایرانی تیل برادر گاڑیوں کو کلغلی کے مقام پر روک لیا۔
چوبیس گھنٹے گزنے کے بعد بھی تمام گاڑیاں اس ویرانی علاقے میں پھنسے ہوئے ہیں جہاں نہ کھانا نہ پانی اور نہ ہی دیگر سہولیات دستیاب ہیں جس کی وجہ سے ڈرائیورو ں کی زندگی عذاب بن کر رہ گئی ہیں دوسری جانب شدید سردی نے ان کے مشکلات میں مزید اضافہ بڑھا دیا ہے۔
اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر سوراب نثار احمد مستوئی نے رابطہ کرنے پر موقف اختیار کیا بار بار منع کرنے کے باوجود یہ باز نہیں آتے ہیں اور اپنی گاڑیاں میں ایرانی تیل لاد کر چلے آتے ہیں۔
اس سوال پر کہ انھیں ایک آبادی والے علاقے میں کیوں نہیں روکا جارہا ہے تو اے سی سوراب کا کہنا تھا کی اعلیٰ حکام کے حکم پر انھیں روک لیا گیا ہے انھیں نہیں چھوڑسکتے موصولہ اطلات کے ضلع واشک کے علاقہ بیسمہ میں اس سے بھی زیادہ تعداد میں گاڑیوں کو چوبیس گھنٹوں سے روکا گیا ہے اور وہاں پر بھی ڈرائیوروں کو شدید مشکلات درپیش ہیں۔