|

وقتِ اشاعت :   December 6 – 2019

نوشکی: بلوچستان میں سازش کے تحت راتوں رات باپ کے نام سے ایک پارٹی بنائی جاتی ہے اور اسے دھاندلی کے ذریعے انتخاب میں کامیاب کرواکر بلوچستان کے عوام پرمسلط کیاجاتاہے جبکہ بلوچستان کے حقیقی سیاسی پارٹیوں کیلئے انتخابات کے دوران متنوع رکاوٹیں کھڑی کرکے انکے امیدواروں کو ناکام گیا تاکہ بلوچستان کومزید پسماندگی اورغربت کی جانب دکھیلا جاسکے جس دن سے یہ نوزائیدہ پارٹی بلوچستان میں اقتدار میں آئی ہے۔

اس روز صوبہ میں غربت اور بیروزگاری میں بتدریج اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے ان خیالات کا اظہاربلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء و ایم پی اے نوشکی بابو میرمحمدرحیم مینگل، ضلعی صدر میرعطاء اللہ مینگل، حاجی میرجہانگیرجمالدینی،نزیربلوچ، میرثناء اللہ جمالدینی،عتیق بلوچ،میر بالاچ خان جمالدینی، ملا عبدالکریم مینگل،نصرالدین مینگل ودیگرنے بی این پی کے ضلعی سیکٹریٹ میں قبائلی عمائدین ٹکری مولا بخش کی قیادت میں بی این پی میں شمولیت اختیار کرنے والوں جن میں حاجی میرجہانگیر جمالدینی،حاجی برکت جمالدینی،حاجی حبیب اللہ جمالدینی،بابونوراحمد سمیت دیگ کے سامنے کیا۔

انہوں نے کہا کہ بی این پی نے وفاقی حکومت کا جن6نکات کی بنیادپرحمایت کیاتھاان میں سرفہرست لاپتہ افراد کی بازیابی ہیمگرگزشتہ دنوں آواران سے بلوچ ماں اور بہنوں کولاپتہ کرکیان کیخلاف جھوٹے کیس بنائے گئے جس کا ہم بھرپورانداز میں مذمت کرتے ہیں ایسے منفی ہتھکنڈوں سے بلوچستان کے حالات مزیدخراب ہونگے،بلوچستان کے حالات کی بہتری کیلئے ضروری ہے ایسے منفی ہتھکنڈوں کے استعمال سے گریز کیا جائے۔

بی این پی سے عوام کودوررکھنے کے لئے موجودہ صوبائی حکومت بی این پی کے عوامی ووٹوں سے منتخب ہونیوالے حقیقی نمائندوں کیلئے مشکلات پیدا کررہی ہے جبکہ غیرمنتخب افرادکوفنڈزجاری کئے جارہے ہیں اس سے اس تاثر کو مذید تقویت مل رہی ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت عوامی حکومت نہیں بلکہ غیبی قوتوں کی آلہ کار ہے جمہوریت میں طاقت کاسرچشمہ عوام ہوتاہے مگریہاں سازش کے تحت عوامی رائے کو پس پشت ڈال دیا گیا ہے۔

جمہوریت اورحقیقی عوامی نمائندوں کوبیوقعت کرنے کیلئے موجودہ صوبائی حکومت دن رات ایک کئے ہوئے ہیں ایسی منفی عمل سے عوام کوبی این پی سے دور نہیں کیا جاسکتا انھوں کہاکہ ایم پی اے کافنڈ16کروڑ ہے لیکن ہمیں 2کروڑ بجلی ٹرانسفارمرز کیلئے دئیے جبکہ 14کروڑروپے پینے کے پانی کے اسکیم کیلئے رکھے ہیں مگرموجودہ وزیراعلی تاریخ میں پہلی مرتبہ اپوزیشن کے ایم پی ایزکے فنڈز پی این ڈی پاس ہونے کے باوجودریلیز کرنے میں رکاوٹ پیدا کررہے ہیں۔

ہم نے اپنے فنڈز سے بجلی ٹرانسفارمرز کیلئے 2کروڈروپے رکھے مگرتاحال فنڈز ریلیز نہ ہونیکی وجہ سے عوام کوسرد موسم میں شدید مشکلات کاسامناہے ہمیں عوام کی تکالیف اور حالات کااحساس ہے مگرموجودہ وزیراعلی اپوزیشن کے ایم پی ایزکیلئے مشکلات ہی مشکلات پیداکررہے ہیں۔

ہم کوشس کررہے ہیں کہ عوام کے مسائل انکے دہلیزپرحل ہوں، پارٹی کارکن نہ گھبرائے آنے والا وقت بی این پی کاہے نئے شامل ہونیوالے تمام قبائلی عمائدین کوپارٹی میں شامل ہونے پرمبارک بادپیش کرتا ہوں اور امیدہے نئے شامل ہونیوالے افراد پارٹی قائدسردار اخترجان مینگل کی پیغام کوگھر گھر پہنچا کرپارٹی کی ترقی،کامیابی وکامرانی کیلئے دن رات ایک کرینگے۔